BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 March, 2008, 13:33 GMT 18:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش سیریز کا شیڈول جاری

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم
بنگلہ دیشی ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کےخلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔سیریز پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل ہے اس کے علاوہ ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے انکار کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو اس بات پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے کہ وہ پاکستان آ کر ون ڈے سیریز کھیل لے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم چھ اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آٹھ اپریل کو لاہور میں ہوگا ، دوسرا گیارہ اپریل کو فیصل آباد میں، تیسرا تیرہ اپریل کو لاہورمیں، چوتھا سولہ اپریل کو ملتان اور سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل انیس اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کراچی بیس اپریل کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی میزبانی بھی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ساتھ بھی ون ڈے سیریز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن بھارت میں ہونے والی آئی پی ایل اس سیریز پر اثر انداز ہورہی ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو دلیپ مینڈس نے کولمبو میں اے ایف پی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہے لیکن یہ سیریز آئی پی ایل کی تاریخوں سے متصادم نہیں ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) اٹھارہ اپریل سے یکم جون تک کھیلی جائے گی جس میں سری لنکا کے بھی کئی کھلاڑی آئی پی ایل سے معاہدہ کیے ہوئے ہیں اور دلیپ مینڈس کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں کو بھارت جانے کی اجازت پہلے ہی دی جا چکی ہے۔

اسی بارے میں
بنگلہ دیش کے خلاف جیت
20 September, 2007 | کھیل
بنگلہ دیش کی شکست
09 September, 2003 | کھیل
بنگلہ دیش:ستتر پرچارآؤٹ
04 September, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد