نیروبی:پاکستان کی بنگلہ دیش پر فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چار ملکی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیس رن سے شکست دے دی ہے۔ بنگلہ دیش نےٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور مقررہ بیس اوورز میں پاکستان نے سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکیانوے رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عمران نذیر انتیس گیندوں پر 49، یونس خان پچیس گیندوں پر 48 اور شاہد آفریدی اٹھارہ گیندوں پر 32 رن بنا کر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اشرفل نے بیالیس رن دے کر تین جبکہ فرہاد رضا نے پچپن رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک سو بانوے رن کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے اچھا آغاز کیا اور پہلے دس اوور میں صرف تین وکٹ کے نقصان پر سو رن بنا لیے۔ تاہم اس موقع پر پاکستانی بالروں نے پے در پے وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسا پلٹ دیا اور بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 161 رن بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر نظام الدین نے پانچ چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مددسے پچاس گیندوں پر اکیاسی رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔ پاکستانی بالروں میں شعیب اختر نے تیس جبکہ شاہد آفریدی نے چھبیس رن کے عوض دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یاسر عرفات نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ سنیچر کو پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو ایک سو اڑتالیس رن سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں شاہد آفریدی نے پندرہ بالوں پر ستاون رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔ | اسی بارے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کینیا روانہ30 August, 2007 | کھیل یوسف، عبدالرزاق ٹیم سے باہر07 August, 2007 | کھیل لاسن ٹونٹی ٹونٹی کپ کے لیے پُرامید26 August, 2007 | کھیل ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں: یونس25 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||