پاکستانی کرکٹ ٹیم کینیا روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شعیب ملک کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جمعرات کی صبح کراچی سے نیروبی روانہ ہوگئی جہاں وہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر چار ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ اس چار ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان، کینیا، بنگلہ دیش اور یوگنڈا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ نیروبی سے پاکستانی ٹیم سات ستمبر کو جوہانسبرگ پہنچے گی جہاں اس کا اصل امتحان ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شکل میں ہوگا۔ کپتان شعیب ملک اپنی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔ نوجوان آل راؤنڈر کو ورلڈ کپ کے بعد انضمام الحق کی جگہ پاکستانی ٹیم کی قیادت ملی تھی اور ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ شعیب ملک نے نیروبی روانگی سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی ٹیم کا تجربہ محدود ہے ۔کینیا کے چار ملکی ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اس طرز کی کرکٹ کے بارے میں مزید پتہ چلے گا اور یہ چیز عالمی مقابلے میں ان کے کام آئے گی۔ شعیب ملک نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ بیٹسمینوں کی کرکٹ ہے لیکن بالرز اگر ذہانت سے بالنگ کریں تو انہیں بھی کامیابی مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اوورز میں وکٹیں بچاکر بڑے سکور تک پہنچا جاسکتا ہے۔ اس طرح کی کرکٹ میں اگر کوئی بھی دو بیٹسمین کلک کرگئے تو ٹیم بڑا سکور کرسکتی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی ٹیم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔کوئی بھی کمزور ٹیم اپ سیٹ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ جیسی ٹیم کو بھی وہ آسان نہیں لیں گے۔ ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی مثال سب کے سامنے ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ شعیب اختر، عمران نذیر اور شاہد آفریدی ان کی ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی کا کہنا ہے کہ ٹیم صحیح سمت میں جارہی ہے ایبٹ آباد سے ٹیم کی تربیت کا جو سلسلہ شروع ہواتھا اس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم پہلا میچ بارہ ستمبر کو اسکاٹ لینڈ سے کھیلے گی جبکہ چودہ ستمبر کو اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ |
اسی بارے میں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ: اولمپکس پر نظر29 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||