BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 August, 2007, 20:34 GMT 01:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں: یونس

’کسی کے ٹیم میں ہونے یا نہ ہونے پر کوئی فرق نہیں پڑتا‘
پاکستانی ٹیم کے سابق نائب کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ ابھی پاکستان میں ان کی کرکٹ باقی ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین لیگ والوں نے انہیں بھی پیشکش کی ہے لیکن انہیں کوئی جلدی نہیں اور وہ ابھی پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند برس بعد جب انہیں پیسے کی ضرورت ہوگی اور وہ یہ سمجھیں گے کہ ان کی بین الاقوامی کرکٹ ختم ہو رہی ہے تو وہ انڈین لیگ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

یونس خان نے کاؤنٹی کرکٹ سے واپس آ کر لاہور میں جاری کیمپ میں تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے اور انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

محمد یوسف کے انڈین لیگ میں شامل ہونے پر پاکستان کے لیے مستقبل میں نہ دستیاب ہونے پر یونس خان کا کہنا تھا کہ کسی کے ٹیم میں ہونے یا نہ ہونے پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے کھلاڑی جا چکے ہیں شاید دو سال بعد وہ خود بھی ٹیم میں نہیں ہوں گے کرکٹ وہی رہے گی لہذٰا کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ’میری توجہ صرف میرے اپنے کام پر ہے اسی لیے میں نے کپتانی کا عہدہ بھی نہیں لیا اور مجھے بیٹنگ لائن میں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے اور میری خواہش ہے کہ میں آخر تک وکٹ پر کھڑا رہوں‘۔

شعیب ملک کے کپتان بنانے کے بعد پہلی مرتبہ یونس خان ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سات سال سے وہ شعیب ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور انہیں ان کی کپتانی سے کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ یونس خان نے کہا کہ وہ پاکستان کی ٹیم کو کافی اونچے مقام پر دیکھا ہے اور ہماری ٹیم میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک ضرور پہنچے۔

یونیس خان نے نئے کوچ کی تقرری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹرینرز اور کوچ آتے ہیں تو تربیت کافی منظم ہوتی ہے اور انہیں کافی بہتر محسوس ہوتا ہے۔

یونس خان نے کہا کہ کاؤنٹی میں ان کا کافی بھرپور سیزن گزرا اور وہاں کے حالات میں بیٹنگ کر کے اور کارکردگی دکھا کر وہ بہت مطمئن ہیں۔ یونس خان کے بقول’ کاؤنٹی کرکٹ بہت منظم ہے جس کا پاکستان کی مقامی کرکٹ میں فقدان ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد