BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 September, 2003, 13:13 GMT 17:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش کی شکست
 یاسر حمید نے کراچی ٹیسٹ میں دو سنچریاں بنائی تھیں

پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف تین وکٹوں کے نقصان پر مقررہ پچاس اوور میں تین سو تیئس رن بنا کر بنگلہ دیش کی ’بے بی ٹیم‘ کو ایک مشکل ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کے بلے باز پاکستانی ٹیم کے نسبتاً نئے اور ناتجربہ کار بالروں کےخلاف تیمتالیس عشاریہ دو اوور میں ایک سو چھیاسی رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز ہی مایوس کن تھا اور پاکستان کے بالروں کے خلاف بنگلہ دیشی بلے باز جم کر نہ کھیل سکے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے پہلی وکٹ عمر گل نے حاصل کی۔ عبدالرزاق سب سےکامیاب بالر رہے اور انہوں نے بتیس رن دے کر تین وکٹ حاصل کئیں۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے چھ اوور میں سترہ رن دے کر تین ووکٹ حاصل کیں۔

پاکستان کرکٹ کنٹرو ل بورڈ کے سربراہ جنرل توقیر ضیاء کے انیس سالہ صاحبزادے جنید ضیاء جنھیں کئی دوسرے نو عمر کھلاڑیوں پر ترجیح دے کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

اس سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے نوجوان بلے باز یاسر حمید کی شاندار سنچری کی مدد سے مقررہ پچاس اوور میں تین سو تیئس رن بنائے۔

حمید جو کے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں انگز میں سنچری اسکور کرنے والے دنیِا کرکٹ کے دوسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز کراچی ٹیسٹ میں حاصل کر چکے ہیں ملتان کے ایک روزہ میچ میں بھی بڑی شاندار فارم میں تھے ۔ انہوں نے ایک سو بائیس گیندوں پر ایک چھکے اور بارہ چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری اسکور کی۔ وہ ایک سو سولہ رن بنا کر کپالی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

یاسرحمید اور محمد حفیظ نے پاکستان کی طرف سے اوپنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں باسٹھ رن بنائے جب محمد حفیظ ستائیس کے انفرادی اسکو پر رن آوٹ ہو گئے۔

اس کے بعد جب پاکستان کا مجموعی اسکور چھتیس اوور میں ایک سو ترانوے رن تھا یوسف یوحنا انچاس کے انفرادی اسکور پر رن آوٹ ہو گئے۔

یوسف یوحنا کے آوٹ ہونے کےبعد انضمام اور یونس خان کے انتہائی تیز رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف گیارہ اوور میں ایک سو بارہ رن کا اضافہ کیا۔

یونس خان نے اکتیس گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے انسٹھ رن بنائے جب کہ انضمام اڑتالیس گیندوں پر چھپن رن اسکور کئے۔

بنگلہ دیش کی اننگ کا آخری اوور کپتان خالد محمود نے کرایا جس میں بیس رن بنے۔

پاکستان نے انیس سالہ تیز رفتار بالر جنید ضیاء کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا ہے جب کے راشد لطیف کی جگہ کامران اکمل کو وکٹ کیپنگ کے لیے کہا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد