آسٹریلیا کی جگہ اب بنگلہ دیش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان ملتوی ہونے کے بعد اب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ آنے کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا جس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان میں پانچ ایک روزہ انٹرنیشنل اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دورے کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم اسوقت جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں مصروف ہے جو چودہ مارچ کو ختم ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی انکار کو ذہن میں رکھتے ہوئے متعدد متبادل پروگراموں پر کام شروع کررکھا تھا جن میں سے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پاکستانی دورے کو مؤخر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت سے بھی رابطہ کرکے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے انعقاد کی کوشش کی تھی لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی تھکاوٹ کو بنیاد بناکر یہ تجویز مسترد کردی تھی۔ | اسی بارے میں ’نیوٹرل گراؤنڈ پر سیریز نہیں‘05 March, 2008 | کھیل ’یہ تو دہشتگردوں کی جیت ہوگی‘08 March, 2008 | کھیل کم دورانیے کا دورہ، اثر ٹیسٹ میچوں پر27 February, 2008 | کھیل آسٹریلوی ٹیم کا دورۂ پاکستان ملتوی11 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||