آسٹریلیا کا انکار، سری لنکا کا اقرار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کی طرف سے پاکستان کا دورہ ملتوی کیے جانے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامندگی ظاہر کی ہے۔ آسٹریلیا نے اپریل سے شروع ہونے والا دورہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر ملتوی کر دیا ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے دورہ نہ کرنے کی وجہ بچنے والے وقت میں پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھری تھی۔ بنگلہ دیش پاکستان میں پانچ ایک روزہ اور ایک 20 ٹونٹی میچ کھیلے گی۔بنگلہ دیش کے میچ لاہور، ملتان ، فیصل آباد اور کراچی میں کھیلے گی۔ سری لنکا کی ٹیم بھی پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی۔سری لنکا کے ٹیم کے دورے کی تاریخ کا تعین ابھی نہیں ہوا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو یقین ہے کہ سری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد پاکستان آئے گی۔ اس وقت سری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔ پاکستان کے چیف سیلکٹر صلاح الدین کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے دورے کے دوران نواجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں صلاح الدین کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے کیونکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا کی جگہ اب بنگلہ دیش11 March, 2008 | کھیل آسٹریلوی ٹیم کا دورہ ملتوی11 March, 2008 | کھیل آسٹریلوی فیصلہ مایوس کن11 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||