BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 May, 2008, 09:12 GMT 14:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئی سی سی ٹیم کراچی کے دورے پر

آئی سی سی کی ٹیم
سکیورٹی ٹیم نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم، ڈیفنس کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل بینک گراؤنڈ کا دورہ کیا
آئی سی سی کی چار رکنی سکیورٹی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو کراچی کے تین کرکٹ سٹیڈیمز کا دورہ کیا ہے۔

سکیورٹی ٹیم نےمقامی حکام سے ملاقات میں سکیورٹی کی تفصیلات معلوم کیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز گیارہ سے اٹھائیس ستمبر تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور اس ایونٹ کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی نے اپنے چار ماہرین کو پاکستان بھیجا ہے جن میں کیمبل جیمیسن، بروس ایون، جیمز ودنگٹن اور کین اسٹیل شامل ہیں۔

سکیورٹی ٹیم نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم، ڈیفنس کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل بینک گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز ذاکر خان اور ندیم اکرم بھی تھے۔

 آئی سی سی سکیورٹی کے خدشات کے سبب چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان سے منتقلی کی صورت میں یہ ایونٹ سری لنکا کو متبادل کے طور پر پہلے منتخب کرچکی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر سکیورٹی کی بھرپور یقین دہانی کرائی ہے

نیشنل بینک گراؤنڈ میں صحافیوں سے مختصراً گفتگو میں آئی سی سی کے نمائندے کیمبل جیمیسن نے کہا کہ آئی سی سی اپنے ہر ایونٹ سے پہلے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اپنا وفد اس ملک میں بھیجتی ہے اور پاکستان کا دورہ بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

سٹیڈیمز کے دورے کے بعد صوبائی حکومت کے حکام نے سکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی۔ سکیورٹی ٹیم کراچی کے بعد لاہور اور راولپنڈی بھی جائے گی جس کے بعد وہ اپنی رپورٹ آئی سی سی کو دے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی میڈیا اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لینے کے لئے آئی سی سی اپنے دو وفود پاکستان بھیج چکا ہے۔

آئی سی سی سکیورٹی کے خدشات کے سبب چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان سے منتقلی کی صورت میں یہ ایونٹ سری لنکا کو متبادل کے طور پر پہلے منتخب کر چکی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر سکیورٹی کی بھرپور یقین دہانی کرائی ہے۔

نیشنل سٹیڈیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایک سیمی فائنل سمیت پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ نیشنل بینک گراؤنڈ اور ڈیفنس سٹیڈیم پریکٹس میچوں کے لیے استعمال ہوں گے۔

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے کراچی میں ہونے والے میچوں میں بارہ ستمبر کو سری لنکا اور نیوزی لینڈ۔ چودہ ستمبر کو سری لنکا اور انگلینڈ۔ اٹھارہ ستمبر کو بھارت اور ویسٹ انڈیز اور اکیس ستمبر کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا میچ شامل ہے جبکہ چوبیس ستمبر کو پہلا سیمی فائنل بھی کراچی میں ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد