شکیب کی سنچری بھی رائیگاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں شکیب الحسن کی سنچری کے باوجود بنگلہ دیش یہ میچ بھی سات ووکٹوں سے ہار گیا۔ بنگلہ دیش نےاس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو دس رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے دو گیارہ رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوہتہر رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، یونس خان اور محمد یوسف نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔ قبل ازیں بنگلہ دیش کو ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ اس وقت مہنگا پڑا جب اس کے ابتدائی چار کھلاڑی صرف سولہ رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم شکیب الحسن نے مشرف المرتضی کے ساتھ ستانوے رنز کی شاندار شراکت کی اور اس طرح انہوں نے ایک سو آٹھ رنز بنائے۔ پاکستان کےمیڈیم فاسٹ بولر عمرگل نےعمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ابتدائی دو کھلاڑیوں کو صفر اور تیسرے کو چار رنز پر آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ طویل وقفے کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے محمد آصف نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔ محمد آصف نے دس اورروں میں پینتس رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک موقع پر بنگلہ دیش کی سات وکٹیں چوراسی کے سکور پر گر چکی تھیں لیکن مڈل آرڈر بیٹسمین شکیب الحسن کی عمدہ بیٹنگ کے وجہ بنگلہ دیش دو سو دس رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ شکیب الحسن نے ایک سو آٹھ رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اس میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم : سلمان بٹ، کامران اکمل، بازید خان، محمد یوسف، شعیب ملک، مصباح الحق، شاہد آفریدی، فواد عالم، سہیل تنویر، محمد آصف، عمر گل بنگلہ دیش کی ٹیم: تمیم، صدیقی،آفتاب، اشرفل ، شکیب الحسن، محموداللہ، رضا، دھمان گھوش، عبد الرزاق، مشرفی مرتضیٰ اور شہادت حسین ۔ | اسی بارے میں پاکستان نے ون ڈے سیریز جیت لی13 April, 2008 | کھیل پاکستان سات وکٹوں سے فاتح11 April, 2008 | کھیل بنگلہ دیش ایک سو باون رن سے ہار گیا08 April, 2008 | کھیل آسٹریلیا کی جگہ اب بنگلہ دیش11 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||