BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 April, 2008, 16:35 GMT 21:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان سات وکٹوں سے فاتح

 سلمان بٹ(فائل فوٹو)
سلمان بٹ نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چھہّتر رن بنائے
سلمان بٹ کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے والا دوسرا ایک روزہ میچ پاکستان نے سات وکٹوں سے جیت لیا ہے۔

دورانِ میچ بارش کی وجہ سے پاکستان کو جیتنے کے لیے پچیس اوور میں 158 رن کا ہدف ملا جو پاکستان نے تئیس اعشاریہ دو اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

سلمان بٹ کو ان کی شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران بارش کے سبب میچ روک دیا گیا تھا اور جب بارش کے سبب کھیل رکا تو بنگلہ دیش کی ٹیم انچاسویں اوور میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 225 رنزپر کھیل رہی تھی محمود اللہ اٹھاون رنز پر اور عبدالرزاق ایک سکور پر ناٹ آؤٹ تھے۔

بارش کی وجہ سے اسی سکور پر میچ ریفری نے بنگلہ دیش کی ٹیم کی اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بارش کے سبب تقریباً دو گھنٹے کا کھیل نہیں ہو سکا۔

ڈک ورتھ لوئیس طریقۂ کار کے تحت ایک سو اٹھاون رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ اور ناصر جمشید نے اننگز شروع کی اور سکور بنا کسی نقصان کے چھیالیس تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر ناصر جمشید اکیس رن بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

یونس خان پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ انہیں تیرہ کے انفرادی سکور پر فرہاد رضا نے بولڈ کیا۔ اٹھہتر سکور پر دو وکٹیں گرنے کے بعد سلمان بٹ اور محمد یوسف نے تیسری وکٹ کے لیے تہّتر رن کی پارٹنر شپ بنائی اور سکور ایک سو اکیاون تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر سلمان بٹ نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چھہّتر رن کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کے کپتان شعیب ملک اور محمد یوسف نے مزید کسی نقصان کے بغیر ٹیم کو فتح دلائی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور تمیم اقبال اور محمود اللہ کی نصف سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم 225 رن بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش کی اننگز میں انیس فاضل رنز بھی شامل تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے تین، افتخار انجم اور سہیل تنویر نے دو، دو جبکہ عمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور آل راؤنڈر رقیب الحسن کی جگہ لیفٹ آرم فاسٹ بالر سید رسل کو شامل کیا جبکہ پاکستانی ٹیم وہی تھی ہے جو لاہور ون ڈے میں کھیلی تھی۔

پاکستان کی ٹیم:
ناصر جمشید، سلمان بٹ، یونس خان، محمد یوسف، شعیب ملک، مصباح الحق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، سہیل تنویر، عمر گل اور راؤ افتخار۔

بنگلادیش ٹیم:
محمد اشرفل، مشرفی مرتضی، مرہاد رضا، تامیم اقبال خان، شہر یار نفیس، خان عبدالرزاق، دھمان گھوش، شکیب الحسان، سید رسل، آفتاب احمد حسین، محمد محمود اللہ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد