’بنگلہ دیش کو کمزورٹیم نہ سمجھیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کرکٹ نہ ہونے سے بہتر ہے کہ اپنے سے کمزور ٹیم سے کھیلا جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پریکٹس کے بعد صحافیوں کی جانب سے اس سوال پر کہ بنگلہ دیش اور زمبابوے جیسی ٹیموں کہ جنہیں پاکستان آسانی سے شکست دے سکتا ہے کھیلنے کا کیا فائدہ؟ پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی ٹیم کے انکار کے بعد آجکل بنگلہ دیش کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کھیل رہی ہے اور اس کا دوسرا میچ جمعہ کو فیصل آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ لاہور میں ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان نے واضح برتری سے فتح حاصل کی تھی تاہم پاکستان کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو ایک میچ میں شکست دینے کے بعد وہ کمزور نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنا ایک سٹرائیک بالر نہیں کھلایا جس کا اعتراف ان کے کپتان نے بھی کیا۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ نسبتاً کمزور ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے تجربہ تث بحر حال ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف ہم نے کئی نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا اور انہیں بین الاقوامی تجربہ ملا اس کا ہمیں مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ فیصل آباد میں ہونے والے دوسرے میچ کو بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان محمد اشرفل اور کوچ جیمی سڈن نے بھی پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس کی۔ محمد اشرفل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کافی خطرناک ہے اور ہم اس کے ساتھ ہم زیادہ محنت سے مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ون ڈے میں سٹیڈیم کی بجلی جانے سے بیٹنگ سے توجہ ہٹی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کے کوچ جیمی سڈن کا بھی کچھ ایسا ہی کہنا تھا۔ کوچ نے کہا کہ اگرچہ پہلی شکست کچھ شرمناک تھی لیکن بجلی کے جانے کا بھی ٹیم کی کارکردگی خراب ہونے میں کافی کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی اوسط کے ساتھ بیٹنگ کر رہی تھی لیکن بجلی بند ہونے سے یہ اوسط متاثر ہوئی۔ |
اسی بارے میں بنگلہ دیش ایک سو باون رن سے ہار گیا08 April, 2008 | کھیل پاک بنگلہ دیش سیریز کا آغاز07 April, 2008 | کھیل ’ہماری ٹیم باصلاحیت ہے‘06 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||