BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 April, 2008, 22:44 GMT 03:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یونس خان: کھیلنے سے انکار؟

یونس خان
یونس خان میچ کھیلنے تو آگئے لیکن صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہونے والے پاکستان کے مایہ ناز بیٹس مین یونس خان کی بابت ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے چیف انویسٹیگیٹر ایلن پی کوک کی جانب سے تلخ ترش سوالات کے سبب آج میچ کھیلنے سے انکاری تھے۔

ایلن پی کوک جو کہ شعیب اختر کے میچ فکسنگ کے متنازع بیان کی تحقیقات کرنے کے علاوہ گزشتہ دورہ بھارت کے دوران کچھ معاملات پر تحقیق کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے انہوں نے کل یونس خان اور عمر گل کو بلوایا تھا تاہم ذرائع کے مطابق یونس خان اس اہلکار کے رویے پر ناخوش تھے ۔ اس لیے انہوں نے آج میچ میں شرکت سے انکار کیا۔ یونس خان ٹیم کے ہمراہ سٹیڈیم نہیں آئے اور کچھ تاخیر سے سٹیڈیم پہنچے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو اور سلیکٹر سلیم جعفر اور چئرمین پی سی بی نے انہیں میچ کھیلنے پر آمادہ کیا۔

اس سلسلے میں صلاح الدین صلو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اپنا فون نہیں اٹھایا البتہ سلیکٹر سلیم جعفر نے ایسے کسی واقعے سے انکار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ یونس خان سٹیڈیم میں تاخیر سے آئے تھے اس کی وجہ ان کا کوئی ذاتی مسئلہ تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد