BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 April, 2008, 10:51 GMT 15:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئی سی سی: شعیب سے تحقیقات

شعیب اختر
شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں جنوبی افریقہ اور بھارت میں میچ فکسنگ مافیا نے بھاری رقوم کی پیشکش کی تھی
آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے فاسٹ بولر شعیب اختر کے میچ فکسنگ سے متعلق بیان پر اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں تاہم آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں کچھ کہنے سےگریز کر رہے ہیں۔

شعیب اختر نے گزشتہ دنوں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پانچ سالہ پابندی عائد کیے جانے کے بعد شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے ٹی وی پر ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر2003 میں جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران اور بھارت میں میچ فکسنگ مافیا نے بھاری رقم کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کے افسر ایلن پیکاک نے پاکستان آ کر شعیب اختر سے پوچھ گچھ کی ہے تاہم ان کی آمد اور تحقیقاتی عمل کو اینٹی کرپشن یونٹ کی پالیسی کے مطابق انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن یونٹ کے تحقیقاتی افسر نے شعیب اختر کے اس انکشاف کی روشنی میں یونس خان اور عمرگل سے بھی بات کی ہے۔ یونس خان بھارت کے دورے میں نائب کپتان تھے اور شعیب ملک کے ان فٹ ہوجانے کے بعد انہوں
نےدو ٹیسٹ میچوں میں کپتانی بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے مطابق اگر کوئی کرکٹر میچ فکسنگ کے بارے میں اسے کی جانے والی پیشکش سے اپنے کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی کو بروقت مطلع نہیں کرتا تو اسے ایک سے پانچ سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

شعیب اختر سے اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ اگر انہیں اس قسم کی کوئی پیشکش کی گئی تھی تو وہ اتنا عرصہ خاموش کیوں رہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد