آئی پی ایل نے بھی پابندی لگا دی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین پریمیئر لیگ نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر پانچ برس کی پابندی کا سامنا کرنے والے پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کی لیگ میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ آئی پل ایل کے چیئرمین للت مودی نے جمعرات کو کہا ہے کہ’جب تک شعیب اختر کی اپیل کی سماعت نہیں ہو جاتی اور پاکستانی بورڈ ان پر سے عائد پابندی اٹھا نہیں لیتا، شعیب آئی پی ایل میں کھیل نہیں سکیں گے‘۔ مودی نے بی بی سی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’شعیب بڑے کھلاری ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ آئی پی ایل میں کھیلیں لیکن یہ فیصلہ انتظامی کونسل کا ہے‘۔ واضح رہے کہ للت مودی نےگزشتہ روز پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’شعیب پر پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ نے پابندی عائد کی ہے لیکن انہوں نے بی سی سی آئی کو اس سلسلہ میں کوئی فون نہیں کیا ہے اس لیے آ ئی پی ایل انہیں کھیلنے سے نہیں روکے گی۔‘ مودی نے اپنے سابقہ فیصلے سے انحراف کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز تک انتظامی کونسل کی میٹنگ نہیں ہوئی تھی اور اب کونسل میٹنگ میں ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ’اگر کسی کرکٹر پر اس ملک کا بورڈ پانبدی عائد کرتا ہے تو وہ کرکٹر آئی پی ایل میں بھی نہیں کھیل سکتا۔ کیونکہ یہ ایک یا دو میچ نہیں بلکہ پانچ سال کی پابندی ہے‘۔ شعیب اختر کو شاہ رخ خان کی کولکتہ ٹیم کے لیےخریدا گیا تھا۔ اٹھارہ اپریل سے آئی پی ایل میچ شروع ہو رہے ہیں اور اگر اس دوران شعیب کی اپیل پر سنوائی نہیں ہوتی اور پابندی ختم نہیں ہوتی تو شاہ رخ کی ٹیم کو بہت نقصان ہو سکتا ہے۔ للیت مودی کے مطابق شاہ رخ کسی اور کھلاڑی کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔ |
اسی بارے میں شعیب اختر پر پانچ برس کی پابندی01 April, 2008 | کھیل شعیب اخبارات کی شہ سرخیوں میں02 April, 2008 | کھیل شعیب، کنیریا کی منگل کو پیشی 31 March, 2008 | کھیل شعیب،آصف باہر، بازید کی واپسی30 March, 2008 | کھیل ’فیصلے کا اختیار ڈسپلنری کمیٹی کو‘22 March, 2008 | کھیل کسی وضاحت کا پابند نہیں: شعیب13 February, 2008 | کھیل شعیب، کنیریا سے وضاحت طلب11 February, 2008 | کھیل کرکٹ نہیں چھوڑ رہا: شعیب اختر13 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||