BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 March, 2008, 13:07 GMT 18:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب، کنیریا کی منگل کو پیشی

دانش کنیریا
دانش کنیریا پہلی مرتبہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئے ہیں
فاسٹ بولر شعیب اختر اور لیگ اسپنر دانش کنیریا منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) منیر حفیظ کی سربراہی میں قائم ڈسپلنری کمیٹی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے دونوں کرکٹرز کے بار ے میں فیصلے کااختیار دے دیا ہے۔

شعیب اختر نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم میں منتخب نہ کئے جانے اور پنٹنگولر لیگ کے دوران سہولتوں کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کی تھی جبکہ دانش کنیریا نے سینٹرل کنٹریکٹ میں سی کیٹگری دیئے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔ دونوں کھلاڑی پہلے ہی اپنے معافی نامے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا چکے ہیں۔

دانش کنیریا اپنے آٹھ سالہ کیریئر میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئے ہیں البتہ شعیب اختر ماضی میں بھی کئی مرتبہ اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہوچکے ہیں۔

شعیب اختر اس وقت انڈر آبزرویشن ہیں کیونکہ گزشتہ سال ستمبر میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انہوں نے اپنے ساتھی بولر محمد آصف کو بلا مار کر زخمی کردیا تھاجس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں چونتیس لاکھ روپے جرمانے اور تیرہ میچوں میں پابندی کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی متنبہ بھی کیا تھا کہ اگر دو سال کے دوران وہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو ان پر تاحیات پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں کے لئے جس ٹیم کا اعلان کیا ہے اس میں شعیب اختر کو اسی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا ہے کہ ان کا معاملہ اس وقت ڈسپلنری کمیٹی کا نام شامل نہیں ہے۔ سلیکٹرز کا کہنا ہےکہ اگر ڈسپلنری کمیٹی انہیں بری کردیتی ہے تو پھر ان کے نام پر غور کیا جائےگا۔

اسی بارے میں
کھلاڑی سیاست سے لاتعلق
15 February, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد