BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 February, 2008, 21:10 GMT 02:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب، کنیریا سے وضاحت طلب

دانش کنیریا
دانش کنیریا کو سینٹرل کنٹریکٹ میں اپنی کیٹگری سے ناخوش ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شعیب اختر اور لیگ سپنر دانش کنیریا سے ان کےمبینہ بیانات پر وضاحت طلب کر لی ہے جن میں بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو جاری کئے گئے اظہار وجوہ کے نوٹس میں ان سے ایک ہفتے کے اندر اپنے بیانات کی وضاحت کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ دانش کنیریا نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں سینٹرل کنٹریکٹ میں سی کیٹگری دیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا تھا جبکہ شعیب اختر نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام پر تنقید کی تھی کہ کبھی انہیں ان فٹ قرار دے کر زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے نظرانداز کردیا جاتا ہے اور کبھی بغیر اطلاع دیئے پنٹنگولر ٹورنامنٹ کے لئے ایک ٹیم کی قیادت سونپ دی جاتی ہے۔

شعیب اختر نے یہ بھی کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے ارباب اختیار قذافی سٹیڈیم کی گیلری سے باہر آ کر ان کی فٹنس دیکھ لیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ یہ بیانات ڈسپلن کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔اگر ان کھلاڑیوں نے اس قسم کے بیانات دیئے ہیں تو ان کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔

فاسٹ بولر شعیب اختر بھارت کے دورے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تنقید کی زد میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے بھارت کے دورے میں ڈسپلن کی حدود سے تجاوز کیا ہے اور وہ بورڈ کا اعتماد کھوچکے ہیں۔

چند ہفتے قبل کراچی میں پریس کانفرنس میں سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرتے وقت جب ڈاکٹرنسیم اشرف سے شعیب اختر کی بھارت کے دورے میں مبینہ غیراخلاقی سرگرمیوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے سنگین نوعیت کی خلاف ورزی کی تو انہیں وطن واپس کیوں نہیں بھیجا گیا تو اس وقت انہوں نے شعیب اختر کی ڈسپلن کی انتہائی سنگین خلاف ورزی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی تھی۔تاہم بعد میں پی سی بی کے سربراہ شدید ردعمل کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب اختر کے بارے میں آئی پی ایل اور آئی سی ایل میں شمولیت کی متضاد اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کہہ چکا ہے کہ اگر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ریٹینرشپ پر دستخط نہ کئے تو انہیں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسی بارے میں
شعیب کنٹریکٹ سے محروم
25 January, 2008 | کھیل
شعیب اختر، عمر گل ڈراپ
14 January, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد