BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 March, 2008, 13:21 GMT 18:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فیصلے کا اختیار ڈسپلنری کمیٹی کو‘

شعیب اختر
شعیب اختر ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شعیب اختر اور لیگ اسپنر دانش کنیریا کے بارے میں کسی بھی فیصلے کا اختیار ڈسپلنری کمیٹی کو دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرنے پر ممکنہ کارروائی کا سامنا ہے۔

شعیب اختر نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں نہ کھلائے جانے پر بورڈ حکام پر کڑی تنقید کی تھی جبکہ دانش کنیریا نے سینٹرل کنٹریکٹ میں سی کیٹگری دیے جانے پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ معاملہ ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل منیر حفیظ کی سربراہی میں قائم ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کر دیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے کمیٹی کو وضاحت بھیج دی تھی تاہم کمیٹی نے ہفتے کے روز شعیب اختر کو طلب کیا تھا لیکن وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

توقع یہی تھی کہ ہفتے کو پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد شعیب اختر اور دانش کنیریا کے بارے میں فیصلہ سامنے آجائے گا لیکن پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹرنسیم اشرف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فیصلے کا اختیار ڈسپلنری کمیٹی کو دے دیا گیا ہے جو شعیب اختر کا موقف سننے کے بعد فیصلہ سنائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا، یاسرعرفات اور راؤ افتخار کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت بھی دے دی ہے البتہ فاسٹ بولر محمد آصف اور عمر گل کو فٹنس کی بنیاد پر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے بارے میں’ کیس ٹو کیس‘ کی بنیاد پر معاملہ نمٹایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا، یاسرعرفات اور راؤ افتخار نے بورڈ کو کاؤنٹی کھیلنے کی اجازت دینے کے لئے درخواست دی تھی جبکہ محمد آصف اور عمرگل کی طرف سے ایسی کوئی درخواست بورڈ کو نہیں ملی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سلطان رانا کو ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ بھی مقرر کیا ہے جو اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے ڈیویلپمنٹ افسر ہیں۔

اسی بارے میں
شعیب کنٹریکٹ سے محروم
25 January, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد