BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 February, 2008, 19:13 GMT 00:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر کلکتہ کے لیے کھیلیں گے

شعیب اختر
شعیب اختر کو شاہ رخ کی ٹیم نے انڈین پریمیئر لیگ کی نیلامی میں خریدا ہے۔
ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پذیر پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ کلکتہ ٹیم کے لیے اپنے انتخاب سے خوش ہیں اور وہ اس کے لیے بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے دنیا میں مشہور تیز گیند باز شعیب اختر کو شاہ رخ کی ٹیم نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی نیلامی میں سوا چار لاکھ ڈالر میں خریدا ہے۔ اس نیلامی سے پہلے شعیب کو شاہ رخ نے اپنے گھر مدعو کیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ شاہ رخ نے نیلامی سے پہلے اختر سے مشورہ کرنے کے لیے انہیں بلایا تھا لیکن اختر نے آج اس بات کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیلامی سے قبل وہ شاہ رخ سے محض دوستی کے ناطے ملاقات کرنے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’شاہ رخ خان میرے دوست ہیں اور مجھے تو کلکتہ ٹیم میں شامل کیے جانے کی اطلاع خان نے بدھ کی دوپہر فون پر دی جس کے بعد میں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

لوگوں کا پیار
 یہاں لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے۔ یہاں کے لوگ پیار کرنا اور پیار دینا جانتے ہیں۔ مجھے بمبئی سے بہت پیار ہے اور میں جب بھی یہاں آتا ہوں حاجی علی اور ماہم میں مخدوم ماہمی کی درگاہ پر ضرور جاتا ہوں۔
شعیب اختر
اختر کا کہنا تھا کہ ان کا کرکٹ کا سفر انڈیا میں کلکتہ سے شروع ہوا تھا اور اس لیے انہیں خوشی ہے کہ اب وہ یہاں اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کلکتہ کے لوگوں کے کرکٹ کے جنون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کرکٹ لوگوں کا اوڑھنا، بچھونا ہے۔ انہوں نے کہا، ’میں ایڈن گارڈن میں اتنی تیز بالنگ کرنا چاہتا ہوں کہ ریکارڈ بن سکے۔‘

اختر نے دعویٰ کیا کہ ان کی کلکتہ ٹیم ایک بہت ہی متوازی ٹیم ہے جس میں سورو گنگولی، جنہیں دادا کہہ کر پکارا جاتا ہے، بھی شامل ہیں۔ ’میں شروع سے دادا کا پرستار رہا ہوں۔ اس کے علاوہ رکی پونٹنگ، عمر گل، اجیت اگرکر بھی ہماری ٹیم میں ہیں۔‘

بولرز کو آئی پی ایل کے تحت بہت رقم ملی ہے۔ اس کے جواب میں اختر کا کہنا تھا کہ وہ اس تنازعہ میں پڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایشانت شرما کے بارے میں کہا کہ وہ ابھی بہت جوان ہے۔ ابھی اس کا کریئر شروع ہوا ہے۔ جب تک اکیس بائیس سال کے ہوں گے، وہ اس سے بھی تیز گیند بازی کر سکیں گے۔ اختر نے کہا کہ وہ گیند بازی کے لیے ایشانت کو کچھ مشورے دیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ تیز گیند بازی کس طرح کی جاتی ہے۔

پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے بارے میں انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انڈیا شروع سے بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہا، ’یہاں لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے۔ یہاں کے لوگ پیار کرنا اور پیار دینا جانتے ہیں۔ مجھے بمبئی سے بہت پیار ہے اور میں جب بھی یہاں آتا ہوں حاجی علی اور ماہم میں مخدوم ماہمی کی درگاہ پر ضرور جاتا ہوں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد