BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پی سی بی کے خلاف مقدمے کی تیاری

وکیل ایس ایم ظفر
آئی سی ایل کھلینے والوں نےمعروف قانون دان ایس ایم ظفر کی خدمات حاصل کر لی ہیں
آئی سی ایل میں حصہ لینے والے پاکستانی کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے ممتاز قانوں داں ایس ایم ظفر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈین کرکٹ لیگ ( آئی سی ایل) کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں پر نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ بلکہ ملک میں ہونے والی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی پابندی بھی عائد کررکھی ہے۔

آئی سی ایل میں حصہ لینے والے کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر عائد پابندی کے اس فیصلے کو ان کا ذریعہ معاش چھیننے کے مترادف سمجھتے ہیں اور انہوں نے طویل صلاح مشور ے کے بعد ممتاز قانوں داں ایس ایم ظفر کے وسیع قانونی تجربے سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی ایل میں شامل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایس ایم ظفر کی وساطت سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے بعد باقاعدہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

آئی سی ایل میں حصہ لینے والے کرکٹرز پر ملکی کرکٹ کھیلنے کی پابندی کے فیصلے کا ملک میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے اس فیصلے کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم نے بھی کرکٹرز پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی پابندی کے فیصلے کو ناجائز قرار دیا تھا لیکن بعد میں وہ اپنے اس موقف سے دستبردار ہوگئے۔

چھ کرکٹرز انضمام الحق، توفیق عمر، عمران فرحت، شبیراحمد، اظہر محمود اور عبدالرزاق آئی سی ایل کا پہلا سیزن کھیل چکے ہیں جبکہ مزید آٹھ کرکٹرز محمد سمیع، حسن رضا، شاہد نذیر، مشتاق احمد، عمران نذیر، ریاض آفریدی ہمایوں فرحت اور رانا نوید الحسن نے چند روز قبل آئی سی ایل سے معاہدہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد