BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 December, 2007, 23:51 GMT 04:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہلی جیٹس کے ہیرو توفیق عمر
انضمام الحق
انضمام الحق کے تیز بیٹنگ بھی حیدرآباد ہیروز کو کامیابی نہ دلا سکی
آئی سی ایل 20:20 چیمپئن شپ کے ایک میچ میں پاکستان کے کرکٹر توفیق عمر نے 52 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

گزشتہ دو دنوں میں یہ تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو چھ ٹیموں پر مشتمل آئی سی ایل کے اس ٹورنامنٹ میں مین آف دی میچ قرار پائے۔ ان سے پہلے انضمام الحق اور شبیر یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

توفیق عمر نے یہ سکور دہلی جیٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے حیدرآباد ہیروز کے خلاف بنایا۔ حیدرآباد ہیروز کے کپتان انضمام الحق ہیں اور اس میں پاکستان کے عبدالرزاق اور اظہر محمود بھی شامل ہیں۔

توفیق عمر کے 52 رنز ابھی تک اس ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ انفرادی سکور ہے۔

حیدرآباد ہیروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے جس میں جنوبی افریقہ کے نکی بویے کے 45، انضمام الحق کے 34 اور عبدالرزاق کے 29 ناٹ آؤٹ شامل ہیں۔

تاہم دہلی جیٹس نے توفیق عمر کے 52 اور عباس علی کے 44 رنز کی بدولت میچ کے 18 ویں اوور میں ہی ٹارگٹ حاصل کر لیا۔

دہلی جیٹس کے کپتان سری لنکاکے مارون اٹاپٹو ہیں جو اس میچ میں نہیں کھیل سکے اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت جے پی یادو نے کی۔

کولکتہ ٹائیگرز نے چندی گڑھ لائنز کو 41 کو ہرا دیا

اس کے علاوہ ایک دوسرے میچ میں کولکتہ ٹائیگرز نے چندی گڑھ لائنز کو 41 رنز سے شکت دے کر میچ جیت لیا۔

کولکتہ ٹائیگرز کے کپتان نیوزی لینڈ کے کریگ میکملن ہیں جبکہ چندی گڑھ لائنز کی قیادت نیوزی لینڈ ہی کے کرس کیئرنز کر رہے ہیں۔

کولکتہ ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 124 رنز بنائے جس میں کریگ مکمیلن کے 20 اور لانس کروزنر کے 12 رنز شامل تھے۔ چندی گڑھ لائنز کی طرف سے سب سے زیادہ سکور (23) پاکستان کے عمران فرحت نے کیا لیکن وہ بھی میچ نا بچا سکے اور پوری ٹیم 81 کے سکور پر آؤٹ ہو گئی۔

انضمام کرکٹ کا فائدہ
متنازعہ کرکٹ لیگ سے انضمام خوش
اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد