BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 November, 2007, 09:19 GMT 14:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈین کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز
آئی سی ایل لوگو
انڈین کرکٹ لیگ کے پہلے ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
ہندوستان میں ’انڈین کرکٹ لیگ ‘ کے پہلے ٹورنامنٹ کا آغاز جمعہ سے ہورہا ہے۔ پہلا میچ چنڈی گڑھ لائنزاور دلی جیٹ کی ٹیموں کے درمیان پنچکلہ میں کھیلاجائےگا۔

چندی گڑھ لائنز ٹیم کی کپتانی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کرس کرین کریں گے جبکہ دلی جیٹ کی قیادت سری لنکا کے سابق کپتان ماروان اٹاپٹّو کے ہاتھوں میں ہے۔

پہلے ٹورنامنٹ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ سترہ دن تک جاری رہےگا۔ اس لیگ کی قیادت ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر کپل دیو کے ہاتھوں میں ہے اور اس مقابلے پر تقریباً ڈھائی کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

پہلا ٹورنامنٹ صرف ٹوئنٹی20 تک محدود ہے۔ اس میں حصہ لینے والی چھ ٹیوں کے نام ان کے شہروں پر رکھے گئے ہیں۔ اس کے آغاز کے موقع پر کپل دیو نے کہا
’یہ پوری طرح پیشہ وارنہ اور سنجیدہ قسم کی کرکٹ ہوگي۔‘

’انڈین کرکٹ لیگ‘ ( آئی سی ایل ) میں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، انگلینڈ کے وکرم سولنکی اور جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر جیسے کئی نامور کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی ایل کے مقابلوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ بھی انڈین کرکٹ لیگ کو تسلیم نہیں کرتا ہے اور اس نے اس لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈوں نے بھی اس پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔

لیکن ان تمام رکاوٹوں کے باوجود ہندوستان اور بیرونی ممالک کے کئی کھلاڑیوں نے اس لیگ میں کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کے ڈیمین مارٹن ، پاکستان کے عبدالرزاق، عمران فرحت، اظہر محمود، انگلینڈ کے کرس ریڈ، ڈرین میڈی، پال نکسن، نیوزی لینڈ کے کرس ہیرس، ہمیش مارشل، نیتھن ایشلے، جنوبی افریقہ کے نکی بوئے اور ہندوستان کے دنیش مونگیا جیسے کھلاڑی آئی سی ایل کے مقابلوں میں کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں۔

سنہ انیس سو ستتر میں آ‎سٹریلیا کے ایک تاجر کیری پیکر نے اسی طرح کی ایک لیگ کی بنا ڈالی تھی۔ آسٹریلیائی ورلڈ لیگ صرف دو برس ہی چلی تھی لیکن اس نے اس کھیل کی تصویر بدل دی اور کرکٹ کی دنیا میں پروفیشنلزم کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔

ہندوستان کی آئی سی ایل کب تک باقی رہے گی یہ تو وقت بتائےگا لیکن اس کے مقابلے کے لیے بھارتی بورڈ نے پریمیئر لیگ کا اعلان کیا ہے جو آئندہ برس اپریل میں شروع ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد