انضمام اور شبیر مین آف دی میچ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کی ایک عمدہ اننگز کی بدولت متنازعہ ’انڈین کرکٹ لیگ ‘ کے پہلے آئی سی ایل 20:20 ٹورنامنٹ میں انضمام الحق کی ٹیم حیدرآباد ہیروز نے برائن لارا کے ممبئی چیمپس کو 33 رنز سے شکست دے دی ہے۔ چندی گڑھ کے قریبی شہر پنچکولہ کے تاؤ لال دیوی سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں حیدرآباد ہیروز کے کپتان انضمام الحق کو ان کی 42 رنز ناٹ کی اننگز پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ انضمام الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی ساری ٹیم 20 اوورز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس کے جواب میں برائن لارا کی ٹیم جس میں ان کے علاوہ نیتھن ایسٹل بھی شامل تھے صرف 88 رنز بنا پائی۔ ایسٹل 31 رنز بنا کر چیمپس کی طرف سے ٹاپ سکورر رہے۔ برائن لارا کوئی رن بنائے بغیر اظہر محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ حیدرآباد ہیروز کی طرف سے اظہر محمود نے 13 رنز دے کر دو جبکہ عبدالرزاق نے اتنے ہی رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اب ہیروز کا مقابلہ اتوار کو دہلی جیٹس سے ہو گا۔ چنئی سپر سٹارز بمقابلہ کولکتہ ٹائیگرز دوسری طرف سابق آسٹریلین کھلاڑی سٹورٹ لا کی سربراہی میں چنئی سپر سٹارز نے کولکتہ ٹائیگرز کو چھ رنز سے ہرا کر اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔
چنئی سپر سٹارز کے تیز بولر شبیر احمد دو اہم وکٹ حاصل کرنے کے باعث میچ آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان کی طرف سے تیز گیند کرنے والے شبیر احمد چنئی سپر سٹارز کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اپنے سپیل میں جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر لانس کروزنر اور انگلینڈ کے ڈیرن موڈی کو آؤٹ کیا۔ کروزنر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ چنئی سپر سٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنائے جس کے جواب میں کولکتہ ٹائیگرز مقررہ اوورز میں صرف 134 رنز بنا سکے۔ چنئی سپر سٹارز کے کوچ مائیکل بیون ہیں۔ پہلے ٹورنامنٹ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ سترہ دن تک جاری رہےگا۔ اس لیگ کی قیادت ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر کپل دیو کے ہاتھوں میں ہے اور اس مقابلے پر تقریباً ڈھائی کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ پہلا ٹورنامنٹ صرف ٹوئنٹی20 تک محدود ہے۔ اس میں حصہ لینے والی چھ ٹیوں کے نام ان کے شہروں پر رکھے گئے ہیں۔ اس کے آغاز کے موقع پر کپل دیو نے کہا ’یہ پوری طرح پیشہ وارنہ اور سنجیدہ قسم کی کرکٹ ہوگي۔‘ |
اسی بارے میں انڈین کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز 30 November, 2007 | کھیل ’یوسف کیخلاف کارروائی کرینگے‘20 October, 2007 | کھیل ’وقت ملا تو انڈین لیگ کھیلوں گا‘31 August, 2007 | کھیل ’انڈین لیگ کے حامی نہیں‘28 August, 2007 | کھیل ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں: یونس25 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ: حقیقت پسندی کا لمحہ20 August, 2007 | کھیل انضمام، یوسف انڈین لیگ میں20 August, 2007 | کھیل کرکٹ لیگ: انڈیا میں تنازعہ جاری05 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||