متنازعہ لیگ سے انضمام خوش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ آج یعنی جمعہ سے اپنے پہلے میچ کا آغاز کرے گی۔ نیوزی لینڈ کے کرس کیئرنز کی قیادت میں ’دی چندی گڑھ لائنز‘ سری لنکا کے مارون اٹا پٹو کی قیادت میں ’دہلی جیٹس‘ کا سامنے کرے گی۔ چھ ٹیموں پہ مشتمل اس سترہ روزہ ٹورنامنٹ میں برائن لارا، لانس کروزنر، کرس ریڈ اور ڈین میڈی جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انڈین کرکٹ لیگ سے کرکٹ کے کھیل کو مجموعی طور پر فائدہ ہو گا۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی ایل صرف کھیل کو بہتر کرنے میں مدد دے گی۔‘ انہوں نے کہا: ’کئی نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں، اور کئی ایک کو جنہیں پہلے بہتر مواقع نہیں مل رہے تھے اب اپنی کارکردگی دکھانے کا ایک پلیٹ فارم مل گیا ہے۔‘ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی ایل کو تسلیم کرنے سے انکار ہے ہے اور جو بھارتی کھلاڑی اس میں حصہ لے رہے ہیں ان کو متنبہ کیا ہے کہ ان کے کرکٹ کھیلنے پر ایک لمبے عرصے کے لیے پابندی لگ سکتی ہے۔ برائن لارا نے کہا ہے کہ آئی سی ایل کی نیت اچھی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ لوگ اس کرکٹ لیگ کو سمجھیں گے اور قبول کر لیں گے۔ لارا نے کہا کہ ’میں عام طور پر ٹی وی پر کرکٹ نہیں دیکھتا لیکن جب انڈیا اور پاکستان کے درمیان ورلڈ ٹوئنٹی20 کا فائنل ہو رہا تھا میں ٹی وی کے ساتھ چپک گیا تھا۔‘ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس کی مخالفت کیوں کر رہا ہے جبکہ اس کرکٹ کا سب سے زیادہ فائدہ بھارتی نوجوانوں کو ہوگا جو ورلڈ کلاس تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے اور انہیں نہ صرف تجربہ حاصل ہوگا بلکہ پرکشش معاوضہ بھی ملےگا۔ ان کے خیال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈین کرکٹ لیگ کی مخالفت بھی بلاجواز ہے۔ انضمام الحق جنہیں انڈین کرکٹ لیگ میں حصہ لینے والی ٹیم حیدرآباد ہیروز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اس وقت اپنی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے سلسلے میں حیدرآباد دکن میں ہیں۔ انضمام الحق کے ساتھ حیدرآباد ہیروز میں کرس ہیرس، نکی بوئے، عبدالرزاق اور اظہرمحمود بھی شامل ہیں جبکہ پاکستان کے سابق کپتان معین خان اس ٹیم کے کوچ ہیں۔ دیگر ٹیموں میں ممبئی چیمپس میں برائن لارا، نیتھن ایسٹل اور وکرم سولنکی ہیں۔ چندی گڑھ لائنز میں کرس کینز،عمران فرحت، اینڈریو ہال اور ہمیش مارشل ہیں جبکہ چنئی سپراسٹارز میں شبیر احمد کے علاوہ کرس ریڈ، این ہاروے، اسٹورٹ لاء اور رسل آرنلڈ شامل ہیں۔ کولکتہ ٹائیگرز میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں میں کریگ مکمیلن، لانس کلوزنر، ڈیرن میڈی اور اپل چندانا شامل ہیں جبکہ دہلی جیٹسن کی جانب سے توفیق عمر، نیل اوبرائن، ڈیل بیکنسٹین اور پال نکسن لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں انضمام، یوسف انڈین لیگ میں20 August, 2007 | کھیل انضمام ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر؟03 October, 2007 | کھیل انضمام ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر05 October, 2007 | کھیل انضمام ! ہم خوش قسمت ہیں05 October, 2007 | کھیل سٹیڈیم میں بیٹے کی بیٹنگ نہیں دیکھی13 October, 2007 | کھیل آج میں سٹمپ ہوگیا: انضی12 October, 2007 | کھیل انضمام میانداد کا ریکارڈ نہ توڑ سکے12 October, 2007 | کھیل ’یوسف کیخلاف کارروائی کرینگے‘20 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||