BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 October, 2007, 00:07 GMT 05:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹیڈیم میں بیٹے کی بیٹنگ نہیں دیکھی

پیر انتظام الحق
’انضمام نے اپنے پہلے ہی سیزن میں سری لنکا کے خلاف ملتان کے ون ڈے میں سنچری بنائی تھی وہ اننگز اچھی لگی تھی‘
انضمام الحق کی زندگی پر ان کے والد پیر انتظام الحق کا گہرا اثر رہا ہے جو اچھے برے دنوں میں اپنے بیٹے کی بھرپور رہنمائی کرتے رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی سٹیڈیم جاکر اپنے بیٹے کو بیٹنگ کرتے نہیں دیکھا۔

پیر انتظام الحق نے بی بی سی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ جو مزہ ٹی وی پر میچ دیکھنے میں آتا ہے وہ سٹیڈیم میں کہاں؟ وہ شور ہنگامے سے دور رہنے والے شخص ہیں۔

مذہبی رجحان
 نے کبھی زبردستی نمازیں نہیں پڑھوائیں لیکن یہ ضرور ہے کہ ٹیم کی شکل ہی بدل گئی، البتہ کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہیں آئی جن کے بارے میں وہ کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتے لیکن اتنا ضرور کہیں گے کہ آج انضمام الحق کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے یہ سب اسی وجہ سے ہورہا ہے۔
پیر انتظام الحق
پیر انتظام الحق نے کہا کہ ان کے پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ انضمام الحق سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے سب کا لاڈلا ہے لیکن انتہائی فرمانبردار ہے اور خدمت گزار ہے۔ چونکہ گھر کا ماحول مذہبی رہا ہے لہذا اس کا بچپن بھی سنجیدہ گزرا ہے۔ بھائی انتصار الحق سے چھوٹی موٹی نوک جھونک اور لڑائیاں ہوتی تھیں لیکن مذاق میں شائستگی کا خیال رکھا جاتا تھا جبکہ باہر سے اس کی کوئی شکایت نہیں آئی۔

ملتان میں انضمام الحق کا گھر
انضمام الحق کے والد نے کہا کہ ان کے بڑے بیٹے انتظار الحق نے انضمام کی کرکٹ میں ہمیشہ گہری دلچسپی لی اور اسے کلب کرکٹ کھلاتے رہے۔
پیر انتظام الحق کہتے ہیں کہ وہ خود اوکاڑہ میں ملازمت کے دوران کرکٹ کھیلتے تھے۔اس وقت فضل محمود اوکاڑہ کے ڈی ایس پی تھے جو وہاں آکر کھیلا کرتے تھے۔

انضمام کے والد نے کہا کہ انہوں نے اپنے کسی بیٹے کے کرکٹ کھیلنے پر کبھی اعتراض نہیں کیا۔ گھر میں بھی کرکٹ پر گفتگو رہتی ہے۔ پیر انتظام الحق کا کہنا ہے کہ انہیں وہ وقت یاد ہے جب انضمام الحق ملتان میں کلب کرکٹ کھیلتا تھا تو اس کے انچارج نے ان سے کہا کہ پیر جی یہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتا ہے لیکن یہاں یہ ضائع ہوجائے گا لہذا اسے لاہور کے گورنمنٹ کالج میں داخلہ دلوادیں جس پر انہوں نے انضمام الحق کو وہاں بھجوادیا جہاں اس نے اچھی بیٹنگ کی اور پھر وہ آگے بڑھتا چلا گیا۔

بادل نخواستہ
 باہمی مشورے کے بعد بادل نخواستہ اور مجبوراً یہی بہتر سمجھا گیا کہ انضمام ریٹائرمنٹ لے لیں تاہم وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ جو اللہ کو منظور ہوتا ہے وہی ہوتا ہے
پیر انتظام الحق
اپنے بیٹے کی کونسی اننگز یا کارکردگی سب سے زیادہ پسند ہے؟ اس سوال پر پیر انتظام الحق کہنے لگے انضمام نے اپنے پہلے ہی سیزن میں سری لنکا کے خلاف ملتان کے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری بنائی تھی وہ اننگز انہیں اچھی لگی تھی ویسے تو اس کے بعد بھی اس نے کئی یادگار اننگز کھیلی ہیں۔

انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کی کرکٹ سے دلچسپی کے بارے میں دادا کا کہنا ہےکہ وہ ابھی بہت چھوٹا ہے لیکن اسے کرکٹ کا بہت شوق ہے تاہم انضمام الحق نے اس کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے اس کے شوق کے مطابق کھیلنے دیں جب وقت آئے گا وہ اس کی کوچنگ کے بارے میں سوچیں گے۔

انضمام الحق کے والد کو وہ لمحہ آج بھی یاد ہے جب 1992 کے عالمی کپ کی جیت کے بعد ان کا بیٹا ملتان آیا تو اس کے استقبال کے لیے پورا شہر امڈ آیا تھا اور وہ اس وقت کو بھی نہیں بھولے جب اس سال ویسٹ انڈیز میں ٹیم کی شکست پر ان کے بیٹے کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ چونکہ انضمام الحق کپتان تھا لہذا زیادہ نزلہ بھی اسی پرگرا۔

پیر انتظام الحق اپنے بیٹے کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں دکھ بھرے لہجے میں کہتے ہیں کہ باہمی مشورے کے بعد بادل نخواستہ اور مجبوراً یہی بہتر سمجھا گیا کہ انضمام ریٹائرمنٹ لے لیں تاہم وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ جو اللہ کو منظور ہوتا ہے وہی ہوتا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں غیرمعمولی مذہبی رجحان کے بارے میں پیر انتظام الحق کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے کبھی زبردستی نمازیں نہیں پڑھوائیں لیکن یہ ضرور ہے کہ ٹیم کی شکل ہی بدل گئی، البتہ کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہیں آئی جن کے بارے میں وہ کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتے لیکن اتنا ضرور کہیں گے کہ آج انضمام الحق کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے یہ سب اسی وجہ سے ہورہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد