BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 October, 2007, 19:46 GMT 00:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انضمام کیلیےخاص حکمتِ عملی‘

 انضمام الحق
انضمام الحق کو آؤٹ کرنا اتنا آسان نہیں: مکی آرتھر
جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ لاہور ٹیسٹ میں ان کی ٹیم کارکردگی کے حوالے سے صحیح سمت میں گامزن ہے اور میچ کے تیسرے دن پاکستان کی ٹیم دباؤ میں آ سکتی ہے۔

لاہور ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ابھی لمبا راستہ طے کرنا ہے اور کچھ بھی ہو سکتا ہے‘۔

مکی آرتھر نے تسلیم کیا کہ انضمام الحق کا وکٹ پر موجود ہونا ان کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ’انضمام ایک زبردست کھلاڑی ہے اور اس کو آؤٹ کرنا اتنا آسان نہیں اور انہیں آؤٹ کرنے کے لیے ہمیں کل خاص حکمت عملی وضع کرنا ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ’ہم یہ دعوٰی تو نہیں کر سکتے کہ ہم یہ ٹیسٹ میچ جیت جائیں گے لیکن ابھی تک ہماری ٹیم کا کارکردگی صحیح سمت کی طرف ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے دن ان کی ٹیم کو ایک اچھی شراکت داری کی ضرورت تھی اور پال ہیرس اور مارک باؤچر نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور وہ ان کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔

جنوبی افریقہ نے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ٹیسٹ میچ سکواڈ میں شامل چار کھلاڑی پال ہیرس، ہاشم آملہ، ایشویل پرنس اور ڈیل سٹین واپس جنوبی افریقہ چلے جائیں گے جبکہ چار کھلاڑی ایلبی مورکل، جسٹن کیمپ، جون بوتھا اور شار لینگا فیلٹ ایک روزہ سکواڈ کا حصہ بننے کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھی سولہ اکتوبر کو باغ جناح لاہور میں ہونے والے ایک سائیڈ میچ کے لیے چودہ رکنی پی سی بی الیون کا اعلان کر دیا ہے اور اس ٹیم کی کپتانی توفیق عمر کو سونپی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد