جنوبی افریقہ: چھ وکٹوں پر 259 | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قذافی سٹیڈیم لاہور میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود جنوبی افریقہ کی ٹیم چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر259 بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایش ویل پرنس نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور کپتان گریم سمتھ اور ہرشل گبز نے انگز کا آغاز کیا۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 24 کے سکور پر گری جب مصباح الحق نے گلی پوزیشن پر عمر گل کی گیند پر ان کا کیچ پکڑا۔ گبز نے ایک چوکے کی مدد سے تیرہ رن بنائے۔ ان کے بعد ہاشم آملہ کھیلنے کے لیے آئے مگر وہ صرف دس رنز بنا سکے۔ہاشم آملہ آصف کی اندر آتی ہوئی گیند کو سمجھنے میں ناکام رہے اور ان کی آف سٹمپ کی بیلز ہوا میں اچھل گئی۔ ہاشم آملہ کے آؤٹ ہونے کے بعد کراچی ٹیسٹ کی دونوں انگز میں سنچری بنانے والے ژاک کالس کھیلنے آئے۔ کالس نے کپتان گریم سمتھ کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کی شراکت میں ترپن رنز بنائے لیکن جب سکور 100 پر پہنچا تو کپتان گریم سمتھ دانش کنیریا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ سمتھ نے چھیالیس رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے شامل تھے۔
ایش ویل پرنس اور اے بی ڈویلئر نے مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 83 رنز کا اضافہ کیا لیکن جب سکور 243 رن ہوا تو ایش ویل پرنس پانچ چوکوں کی مدد سے تریسٹھ رن بنا کر سپنر عبدالرحمن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ پاکستان کی ٹیم نے اسی اووروں کے بعد نئی گیند لی اور فاسٹ بالروں نے دوبارہ بالنگ شروع کی۔ محمد آصف کی گیند پر مارک باؤچر نے سٹروک کھیلا جو آصف کے ہاتھ سے لگ کر نان سٹرائکر اینڈ پر کھڑے اے بی ڈولئیر کی وکٹوں پر لگا اور چونکہ وہ وکٹوں سے باہر تھے اس لیے رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے آصف، عمر گل اور اور عبدالرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دانش کنیریا نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پاکستان ٹیم | اسی بارے میں ’لاہور ٹیسٹ سے سیریزبرابرکرینگے‘07 October, 2007 | کھیل انضمام ! ہم خوش قسمت ہیں05 October, 2007 | کھیل انضمام ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر05 October, 2007 | کھیل یہ جیت معنی رکھتی ہے: سمتھ05 October, 2007 | کھیل کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ فاتح05 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||