BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 October, 2007, 13:08 GMT 18:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیریز برابر کریں گے:شعیب

جیک کیلس
کراچی ٹیسٹ میں جیک کیلس جنوبی افریقہ کی فتح میں اہم ثابت ہوئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں ہونے والا سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز کو برابر کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان گریم سمتھ کی خواہش ہے کہ وہ ٹیسٹ سیریز دو صفر کی برتری سے جیتیں۔

آٹھ اکتوبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس میں شعیب ملک نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں جیک کیلس ان کی اور جنوبی افریقہ کی ٹیم میں فرق ثابت ہوئے لیکن اب انضمام الحق اور محمد یوسف کے ٹیم میں شامل ہونے سے ان کی ٹیم بھی مضبوط ہو گئی ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ انہوں نے جیک کیلس کو روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور ان کی کوشش ہو گی کہ کیلس کوانہیں جلد آؤٹ کر لیا جائے کیونکہ جنوبی افریقہ کے بقیہ کھلاڑی سٹروک پلئر ہیں اور جارحانہ کھیل کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گریم سمتھ کا یہ کہنا درست نہیں کہ انضمام کے کھیلنے سے ان کی ٹیم انتشار کا شکار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انضمام کے ہونے سے ان کے اور ان کی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور مورال بلند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہماری بالنگ میں اتنی صلاحیت ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دو مرتبہ آؤٹ کر سکے‘۔

انہوں نے کراچی ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی خراب فیلڈنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی کبھی کسی ٹیم کا برا دن ہوتا ہے اور کوئی بھی ٹیم ہمیشہ اچھی فیلڈنگ نہیں کر سکتی دنیا کا اچھے سے اچھا فیلڈر بھی کیچ چھوڑ دیتا ہے لیکن ٹیم نے دوسری اننگز میں کم بیک کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا کراچی ٹیسٹ میں ہارنے کی وجہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پہلی اننگز میں زیادہ سکور کر جانا تھا۔

انضمام کی آمد سے مورال بلند ہو گا
News image
 گریم سمتھ کا یہ کہنا درست نہیں کہ انضمام کے کھیلنے سے ان کی ٹیم انتشار کا شکار ہو جائے گی اس کے برخلاف انضمام کے ہونے سے ان کے اور ان کی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور مورال بلند ہوگا
شعیب ملک

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان گریم سمتھ نے کہا کہ ’ہم یہاں جیتنے کے لیے آئے ہیں اور کراچی ٹیسٹ میں فتح نے ہمارے اعتماد میں بے حد اضافہ کر دیا ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ لاہور کا ٹیسٹ بھی جیتیں اور سیریز کو دو صفر سے جیتیں‘۔

گریم سمتھ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں پاکستان کی ٹیم کی طرف سے سخت مقابلے کا سامنا ہو گا اور ویسے بھی پاکستان میں جیتنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں محمد یوسف کی شمولیت کی کراچی ٹیسٹ میں بھی توقع تھی اور ان کے لیے پلانگ کر لی تھی اور وہی پلانگ یہاں بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انضمام کی بھی واپسی ہوئی ہے اور ان کے خلاف کچھ عرصہ پہلے ہی جنوبی افریقہ میں کھیل چکے ہیں ’ان دونوں بیٹس مینوں کے ساتھ نمٹنے کے لیے ان کی ٹیم نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ یہ دونوں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں لیکن ان کا چیلنج ہے کہ وہ کیسے بیٹنگ کرتے ہیں اور ہمارا چیلنج ہے کہ ہم ان کے خلاف کیسی بالنگ کرتے ہیں‘۔

گریم سمتھ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب اختر پاکستان کے لیے میچ جیتنے والا بالر ہے لیکن ’ان کا اپنی ٹیم میں انتشار پیدا کرنے والا تاثر بھی ہے اور جہاں تک میرا تعلق ہے میں شعیب اختر سے زیادہ اپنی ٹیم پر توجہ رکھتا ہوں‘۔

گریم سمتھ نے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ لاہور کے گراؤنڈ پر 2003 میں وہ ٹیسٹ میچ ہار گئے تھے لیکن اب کرکٹ میں کافی تبدیلی آ گئی ہے۔ برصغیر میں بھی کھیل کا سٹائل بدل گیا ہے اور ’ہم جو سپنرز کےخلاف نہیں کھیل سکتے تھے اب بہتر کھیل سکتے ہیں ان کے خلاف سکور کر سکتے ہیں اور اس وقت جو ہماری ٹیم کے کھلاڑی ہیں وہ اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بے چین ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے دو تین کھلاڑی معمولی بیمار ہیں اور کوشش ہے کہ وہ میچ کے لیے فائنل الیون بنانے سے پہلے فٹ ہوں جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد