BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 October, 2007, 08:42 GMT 13:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کو جیت کے لیے 278 رنز

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میں ژاک کیلس
جنوبی افریقہ کی مجموعی برتری330 رنز کی ہوچکی ہے
کراچی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے424 رنز کا ہدف ملنے کے بعد پاکستانی ٹیم نے چوتھے دن کے اختتام پر 146 رنز بنائے تھے اور اس کے3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

یونس خان 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے93 رنز بنا کر پاکستان کی سب سے بڑی امید کے طور پر کریز پر ہیں۔

اسطرح میچ کے آخری دن پاکستان کو جیت کے لیے مزید278 رنز درکار ہوں گے جبکہ اس کی7 وکٹیں باقی ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف عبور کر کے کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کا ہے جس نے2003 کے انٹیگا ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے دیے گئے418 رنز کے ہدف کو سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

پاکستان کی دوسری اننگز مایوس کن انداز میں شروع ہوئی۔ محمد حفیظ صرف ایک رن بناکر ڈیل اسٹین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

سلمان بٹ بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صرف3 رنز بناکر اسٹین کی گیند پر ہاشم آملا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

یونس خان اس مشکل صورتحال میں ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے وکٹ پر ٹھہرگئے جس کا ٹیم بھی تقاضا کر رہی تھی۔ انہوں نے دفاع کے بجائے جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے دباؤ کم کیا ۔ یونس نے اپنی20 ویں نصف سنچری آٹھ چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ فیصل اقبال نے بھی بڑے اعتماد سے بیٹنگ کی لیکن جب کھیل ختم ہونے میں صرف اکیس گیندیں باقی رہتی تھیں کہ وہ 44 رنز کے انفرادی اسکور پر ہیرس کی گیند پر کیلس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

فیصل اقبال اور یونس خان کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں114 رنز بنے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں ژاک کیلس نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 155 رنز بنائے تھے۔

کیلس ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے چوتھے جنوبی افریقی بیٹسمین ہیں۔ ان سے پہلے ایلن میلول، بروس مچل اور گیری کرسٹن ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا چکے ہیں۔

گریم اسمتھ نے چائے کے وقفے پر کیلس کی سنچری مکمل ہونے پر جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز رنز264 کھلاڑی7 آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

کیلس کے ناقابل شکست100 میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ انہوں نے ایشویل پرنس کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں88 ، باؤچر کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 56 اور ساتویں وکٹ پر آندرے نیل کے ساتھ63 رنز کا اضافہ کیا۔
پرنس45 رنز بناکر دانش کنیریا کی گیند پر بولڈ ہوئے جنہوں نے باؤچر کی وکٹ بھی29 رنز پر حاصل کی۔ آندرے نیل نے کریئر بیسٹ33 رنز اسکور کیے۔

سب سے کامیاب بولر لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمن رہے جنہوں نے پہلی اننگز جیسے اعداد و شمار کے ساتھ دوسری اننگز میں بھی105 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ دانش کنیریا نے85 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق ان فٹ ہوکر وطن واپس جانے والے مورنی مورکل کی جگہ ورنن فلینڈر پاکستان آ کر ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں۔
22سالہ فلینڈر نے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی ہے۔وہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد