جنوبی افریقہ کی برتری 235 رن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹ کے نقصان پر 76 رن بنائے ہیں۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 235 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں گریم اسمتھ 25 رنز بناکر عبدالرحمٰن کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اپنے اگلے ہی اوور میں عبدالرحمٰن نے ہاشم آملا کو صفر پر کامران اکمل کے ہاتھوں اسٹمپڈ کرا دیا۔ دوسرے اینڈ سے بولنگ کرنے والے دانش کنیریا فیصل اقبال کی مدد سے 18 رنز بنانے والے ہرشل گبز کی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 291 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔کپتان شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم فالو آن سے تو بچ گئی لیکن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان پر 159 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان کے آٰؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی محمد آصف تھے جو چائے کے وقفے سے قبل دس رن بنا کر سٹین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ دانش کنیریا چھبیس رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ تیسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو شعیب ملک اور عبدالرحمان نے ایک سو ستائیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی۔ جب پاکستان کا سکور 149 پر پہنچا اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عبدالرحمان نو رن بنا کر آندرے نیل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوگئے۔ اس موقع پر بیماری کی وجہ سے اننگز کا آغاز نہ کرنے والے سلمان بٹ کھیلنے آئے اور انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ مل کر سکور کو233 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر سلمان بٹ چوبیس کے انفرادی سکور پر پال ہیرس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے فوراً بعد ہی شعیب ملک بھی 73 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پال ہیرس کا چوتھا شکار بنے۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی عمرگل تھے جو بارہ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پال ہیرس نے تہتر رن کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ آندرے نیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تیسرے دن کی خاص بات جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک باؤچر کا عالمی ریکارڈ تھا۔ پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن جب انہوں نے پال ہیرس کی گیند پر عمرگل کو اسٹمپ کیا تو یہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں 396 واں شکار تھا اس طرح انہوں نے آسٹریلیا کے ایئن ہیلی کا ٹیسٹ میچوں میں 395 کھلاڑی آؤٹ کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اس اننگز میں ژاک کیلس نے سنچری سکور کی تھی۔ پاکستانی ٹیم:شعیب ملک ( کپتان) سلمان بٹ۔ محمد حفیظ۔ یونس خان۔ فیصل اقبال۔ مصباح الحق۔ کامران اکمل۔ عبدالرحمن۔ عمرگل۔ محمد آصف اور دانش کنیریا۔ جنوبی افریقی ٹیم :گریم سمتھ۔ ہرشل گبز۔ اے بی ڈی ویلیئرز۔ ژاک کیلس۔ ایشول پرنس۔ ہاشم آملا۔ مارک باؤچر۔ آندرے نیل۔ مکھایا نتینی۔ پال ہیرس اور ڈیل اسٹین۔ آسٹریلیا کے سائمن ٹافل اور انگلینڈ کے مارک بینسن میچ کے امپائرز ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ میچ ریفری کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں کراچی: پاکستان کا مڈل آرڈر ناکام02 October, 2007 | کھیل کراچی ٹیسٹ: کیلس، بہترین فارم 01 October, 2007 | کھیل شعیب، لاسن پہلے ٹیسٹ کیلیے تیار30 September, 2007 | کھیل پہلا ٹیسٹ: یوسف اِن، پولاک آؤٹ 28 September, 2007 | کھیل یوسف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے01 October, 2007 | کھیل کراچی ٹور میچ بغیر نتیجے کے ختم27 September, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی26 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||