باؤچر سب سے کامیاب وکٹ کیپر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن جب انہوں نے پال ہیرس کی گیند پر عمرگل کو اسٹمپ کیا تو یہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں 396 واں شکار تھا اس طرح انہوں نے آسٹریلیا کے ایئن ہیلی کا ٹیسٹ میچوں میں 395 کھلاڑی آؤٹ کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ باؤچر نے103 ٹیسٹ میچوں میں378 کیچز اور17 اسٹمپ کیے ہیں۔ مارک باؤچر نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز 1997 میں پاکستان کے خلاف شیخوپورہ ٹیسٹ سے کیا تھا۔ اپنے کیرئر میں باؤچر وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں اور متعدد ریکارڈز کے آگے ان کا نام درج ہے۔ وہ سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں سو شکار کرنے والے وکٹ کیپر ہیں۔ باؤچر نے ٹیسٹ میچوں میں دو سنچریاں نائٹ واچ مین کی حیثیت سے سکور کی ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں نویں وکٹ کی ریکارڈ شراکت میں پیٹ سمکوکس کے ساتھ شریک ہیں۔ ان دونوں نے1998 میں پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں نویں وکٹ کے لیے195 رنز کا اضافہ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان اس ون ڈے انٹرنیشنل جس میں جنوبی افریقہ نے438 رنز بناکر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی باؤچر نے ناقابل شکست نصف سنچری بنا کر جنوبی افریقہ کو آخری اوور کی پانچویں گیند پر فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ باؤچر جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت اور نائب کپتانی کی ذمہ داری بھی نبھاچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے عتاب کا شکار بھی رہے۔ جب ژاک کیلس نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد نائب کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو باؤچر نے ان کی حمایت میں بیان دے ڈالا جس پر انہیں جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ | اسی بارے میں کراچی: پاکستان 291 پر آؤٹ03 October, 2007 | کھیل کراچی: پاکستان کا مڈل آرڈر ناکام02 October, 2007 | کھیل کراچی ٹیسٹ: کیلس، بہترین فارم 01 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||