کراچی ٹیسٹ: کیلس، بہترین فارم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی بولرز کو کسی بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے جنوبی افریقہ نے کھیل کے اختتام تک یاک کیلس کی سنچری کے ساتھ، دو سو چورانوے رنز بنائے تھے اور اس کے صرف تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ یاک کیلس نے شاندار بیٹنگ کی اور کراچی میں ان کی سنچری پاکستان کے خلاف دوسری اور مجموعی طور پر پچیسویں ٹیسٹ سنچری تھی۔ کھیل کے اختتام پر وہ ایک سو اٹھارہ رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اور ایشویل پرنس تین رنز پر ان کے ساتھ تھے۔ بحیثیت کپتان شعیب ملک اپنے پہلے ٹیسٹ میں میدان میں اترنے سے قبل ہی تجربہ کار بیٹسمین محمد یوسف کی خدمات سے محروم ہوچکے تھے اور پھر وہ ٹاس بھی ہارگئے ۔ محمد یوسف نے یہ کہہ کر کراچی ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا کہ انہیں میچ فٹنس درکار ہے۔ حالانکہ پاکستان کے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان جمعہ کو ہوا تھا اور انہوں نے اس بارے میں سلیکٹرز اور کپتان کو اعتماد میں لینا مناسب نہ سمجھا۔ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ کو اپنی قوت کے مطابق تیار کرنے کی بات کرنے والے پاکستانی کپتان کو طویل بولنگ ذہن میں رکھ کر میدان میں اترنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم دو تیز بولرز محمد آصف اور عمرگل جب کہ دو مستند سپنرز دانش کنیریا اور عبدالرحمن کے ساتھ یہ ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔ عبدالرحمن کا یہ پہلا ٹیسٹ ہے لیکن ان چاروں کے علاوہ محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی مہمان بیٹسمینوں پر تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔ ہرشل گبز اور گریم اسمتھ کی87 رنز کی عمدہ اوپننگ شراکت چوبیسویں اوور میں ٹوٹی جب اسمتھ 42 کے انفرادی سکور پر محمد حفیظ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 109 کے سکور پر عمرگل نے ہرشل گبز کو حفیظ کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین کی راہ دکھائی جو اکیس ٹیسٹ میچوں کے بعد پہلی سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے۔ انہوں نے آٹھ چوکوں کی مدد سے54 رنز بنائے۔ وہ تین رنز کی کمی سے ٹیسٹ کرکٹ میں چھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے سے رہ گئے۔ ہاشم آملا اور جیک کیلس نے بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر اطمینان سے کھیلتے ہوئے پاکستانی بولنگ کو غیرموثر بناکر رکھ دیا۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 170 رنز کی شراکت قائم کی۔ آملا کو بھی پانچویں ٹیسٹ نصف سنچری تک پہنچنے کے لیے ایک چانس ملا جب ایک رن پر شعیب ملک کی گیند پر مصباح الحق نے ان کا کیچ ڈراپ کردیا۔ بالآخر 71 کے انفرادی سکور پر محمد آصف نے انہیں بولڈ کردیا۔ اپنے دسویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرکے محمد آصف نے شبیراحمد کا سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں پچاس وکٹیں مکمل کرنے کا پاکستانی ریکارڈ برابر کردیا۔ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شعیب ملک ( کپتان) سلمان بٹ۔ محمد حفیظ۔ یونس خان۔ فیصل اقبال۔ مصباح الحق۔ کامران اکمل۔ عبدالرحمن۔ عمرگل۔ محمد آصف اور دانش کنیریا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑی یہ ہیں۔ گریم سمتھ۔ ہرشل گبز۔ اے بی ڈی ویلیئرز۔ یاک کیلس۔ ایشول پرنس۔ ہاشم آملا۔ مارک باؤچر۔ آندرے نیل۔ مکھایا نتینی۔ پال ہیرس اور ڈیل اسٹین۔ آسٹریلیا کے سائمن ٹافل اور انگلینڈ کے مارک بینسن میچ کے امپائرز ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ میچ ریفری کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ | اسی بارے میں شعیب، لاسن پہلے ٹیسٹ کیلیے تیار30 September, 2007 | کھیل پہلا ٹیسٹ: یوسف اِن، پولاک آؤٹ 28 September, 2007 | کھیل یوسف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے01 October, 2007 | کھیل کراچی ٹور میچ بغیر نتیجے کے ختم27 September, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی26 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||