جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کی چودہ رکنی کرکٹ ٹیم چار ہفتوں کے دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہے، جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کپتان گریم سمتھ کی قیادت میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں سے اسے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ٹیم کے ساتھ چودہ اہلکار بھی آئے ہیں جن میں تین سیکیورٹی اہلکار ہیں۔ اپنے قیام کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم دو پریکٹس میچوں سمیت دو ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ یکم اکتوبر سے پانچ اکتوبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائیگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ آٹھ اکتوبر سے بارہ اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ اس طرح سولہ اکتوبر کو شیخوپورہ میں ایک روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائیگا۔ اٹھارہ اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پہلا ون ڈی میچ کیھلا جائیگا، بیس اکتوبر کو دوسرا ون ڈے بھی قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائیگا۔ تیسرا ون ڈے تئیس اکتوبر کو فیصل آباد، چوتھا ون ڈے ملتان اور پانچواں ون ڈے کراچی میں کھیلا جائیگا۔ تیس اکتوبر کو جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے وطن روانہ ہوجائیگی۔ کراچی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، محکمہ داخلہ کے معاون وسیم اختر کا کہنا ہے کہ یہ فول پروف انتظامات ہیں۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ کھلاڑیوں کے ہوٹل اور سٹیڈیم میں رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ سٹیڈیم کے گیٹس جہاں ٹکٹ فروخت ہوتے ہیں وہاں بھی پولیس اہلکار موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں ہوسکتا ہے کہ عام ٹریفک کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جائیں۔ | اسی بارے میں پاکستانی کرکٹ میں نئی روح: اشرف24 September, 2007 | کھیل قسمت نے ساتھ نہیں دیا: ملک24 September, 2007 | کھیل کرکٹ میں ایک نئی روح آ گئی ہے25 September, 2007 | کھیل تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تھے، شعیب ملک20 September, 2007 | کھیل جیت نے اعتماد دیا ہے، شعیب ملک18 September, 2007 | کھیل میں صرف اپناگیم کھیلتا ہوں:شاہد13 September, 2007 | کھیل یوسف، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر10 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||