BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 September, 2007, 22:44 GMT 03:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوسف، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر

رکی پونٹنگ
رکی پونٹنگ نے لگاتار دوسری مرتبہ سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ جیتا ہے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے محمد یوسف کو سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر اور آسٹریلیوی کپتان رکی پونٹنگ کو بہترین کپتان اور کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

آئی سی سی ایوارڈز کی تقریب پیر کو جوہانسبرگ میں منعقد ہوئی، جس میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں کے علاوہ کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

محمد یوسف تبلیغی مصروفیات کی وجہ سے ایوارڈ لینے کے لیے تقریب میں موجود نہیں تھے۔ اگست2006 سے اگست2007 کے دوران محمد یوسف نے صرف دس ٹیسٹ اننگز میں پانچ سنچریوں کی مدد سے944 رنز بنائے تھے۔

سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈ کے لیے محمد یوسف کا مقابلہ رکی پونٹنگ، کیون پیٹرسن اور مرلی دھرن سے تھا۔

آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے لگاتار دوسری مرتبہ سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ جیتا ہے۔ سرگیری سوبرز ٹرافی کے حصول کی اس دوڑ میں ان کا مقابلہ شیونرائن چندر پال، کیون پیٹرسن اور محمد یوسف سے تھا۔ رکی پونٹنگ بہترین کپتان کے ایوارڈ کے حقدار بننے کے ساتھ ساتھ سال کی بہترین ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے کپتان بھی قرارپائے۔

سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سری لنکا کی ٹیم نے جیتا

سال کی بہترین ون ڈے ٹیم کے لیے پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، میتھیو ہیڈن، کیون پیٹرسن، جیک کیلس، مارک باؤچر، شین بونڈ، مرلی دھرن اور گلین میگرا منتخب ہوئے ہیں۔

سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کے لیے منتخب ہونے والوں میں پونٹنگ، ہیڈن، مائیکل وان، محمد یوسف، کیون پیٹرسن، مائیکل ہسی، کمار سنگاکارا، سٹیورٹ کلارک، محمد آصف، مکھایا نتینی اور مرلی دھرن شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے شان ٹیٹ ابھرتے ہوئے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ آسٹریلیا کے سائمن ٹافل نے مسلسل چوتھی مرتبہ بہترین امپائر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

کینیا کے تھامس اوڈویو ایسوسی ایٹ ملکوں میں بہترین ون ڈے کھلاڑی کے ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔ بھارت کی جولن گوسوامی سال کی بہترین خاتون کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کی سرزمین پر بھارت کو پہلی ٹیسٹ سیریز جتوانے میں مدد کی تھی۔

سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سری لنکا کی ٹیم نے جیتا، جو سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے وصول کیا۔

جہانگیر خانکھیل کے ساٹھ سال
کھلاڑی ملک کا وقار بلند کرنے میں کامیاب رہے
محمد یوسفتجربے کا بدل نہیں
’یوسف کا متبادل صرف خود یوسف ہی ہیں‘
یوسف ٹیم سے باہر
آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی ٹیم میں شامل نہیں
محمد یوسف’سب اللہ کا کرم ہے‘
یوسف یوحنا سے محمد یوسف تک کا سفر
یوسف کے ریکارڈ
’مذہب کی تبدیلی نے اہم کردار ادا کیا ہے‘
معاملہ کپتانی کا
انضمام کے بعد یونس بہترین: نسیم اشرف
بیٹسمین یوسف کاونٹی کرکٹ
محمد یوسف ڈربی شائر کی طرف سےکھیلیں گے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد