BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 December, 2006, 05:07 GMT 10:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سب اللہ کا کرم ہے‘

محمد یوسف
محمد یوسف نے اس سال میں سب سے زیادہ سنچریوں اور مجموعی رنز کے ریکارڈ بنایا ہے
ایک وہ وقت تھا جب ایسی افوائیں گردش کر رہی تھیں کہ یوسف یوحنا کو کہا جاتا تھا کہ صرف ان کی وجہ سے پاکستانی ٹیم اللہ کی مہربانی سے محروم ہے۔ لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے اور یوسف یوحنا، محمد یوسف میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

محمد یوسف کے لیے مذہب کی تبدیل انتہائی نیک شکون ثابت ہوئی اور ان کی قسمت کا ستارہ خوب چمک رہا ہے۔

مذہب کی تبدیلی کے بعد محمد یوسف کی بیٹنگ کی اوسط بہت بڑھ گئی اور انہوں نے پچھلے ایک سال کے دوران ننانوے رنز فی اننگز کی اوسط سے رنز سکور کیئے ہیں۔

مذہب کی تبدیلی سے پہلے محمد یوسف نے انسٹھ ٹیسٹ میچوں میں اڑتالیس رنز فی اننگز کی اوسط سے سکور کیا تھا۔

ایک سال میں سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے کے بعد محمد یوسف نے کہا’ یہ سب اللہ کا کرم ہے۔‘

محمد یوسف ہمیشہ سے مذہبی رجحان کے مالک تھے۔ جب وہ عیسائی تھے تو تب بھی میدان میں اترتے ہوئے صلیب کا نشانہ بناتے تھے اور اب جبکہ وہ اسلام قبول کر چکے ہیں تو ہر کامیابی کے بعد سجدہ ریز ہو جاتے ہیں اور اپنی کامیابی کو اللہ کی مہربانی قرار دیتے ہیں۔

دو سال پہلے اسلام قبول کرنے کے بعد محمد یوسف نے کہا تھا کہ ان کے پاس دولت اور شہرت ہونے کے باوجود سکون نہیں تھا، جو ان کو اسلام قبول کرنے کے بعد ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ وقت کی نماز انسان کو نظم وضبط کا پابند بناتی ہے اور اس سے ان کو بہت فاہدہ ہوا ہے۔

پاکستان ٹیم کے انگریز کوچ باب ولمر کو محمد یوسف سے اتفاق ہے۔ باب ولمر کا کہنا ہے کہ مذہب کی تبدیلی سے یوسف کو اپنی صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں مدد ملی ہے۔

باب ولمر کا کہنا ہے کہ مذہب کی تبدیلی کے بعد یوسف کی یکسوئی میں بہتری آئی ہے اور وہ پہلے سے زیادہ نظم و ضبط کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں۔

اس میں تو کوئی شک نہیں کہ مذہب کی تبدیلی نے محمد یوسف کی صلاحیتوں کو نکھارا ہے لیکن محمد یوسف ہمیشہ سے ہی ایک با صلاحیت کھلاڑی تھے اور کئی برسوں سے انضمام الحق کے ساتھ مل کر پاکستان کی بیٹنگ کی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں۔

2006 کی کارکردگی کی وجہ محمد یوسف کا نام بھی عظیم کھلاڑیوں، سچن تندولکر، رکی پونٹنگ اور برائن لارا کے ساتھ لیا جانے لگا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد