کراچی ٹور میچ بغیر نتیجے کے ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ اور پیٹرنز الیون کے درمیان سہ روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں میچ کے تیسرے اور آخری دن چائے کے وقفے پر میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو پیٹرنز الیون نے جنوبی افریقہ کے467 رنز کے جواب میں8 وکٹوں پر302 رنز بنائے تھے۔ تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات میزبان ٹیم کے رضوان احمد کی نصف سنچری تھی۔ گزشتہ روز انہوں نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اپنی اس عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر رضوان احمد کا کہنا ہےکہ پچ سے انہیں مدد ملی اور انہوں نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ جہانتک بیٹنگ کا تعلق ہے تو وہ بیٹنگ آل راؤنڈر ہیں اور انہیں توقع تھی کہ وہ اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں گے۔ رضوان احمد کا کہنا ہے کہ وہ کافی دنوں سے اکیڈمی میں عاقب جاوید کی نگرانی میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں اور اس کا انہیں فائدہ ہوا ہے۔ وہ سلیکٹرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں موقع دیا اور وہ ان کی توقعات پر پورے اترے۔ نیچر کو پیٹرنز الیون نے136 رنز کھلاڑی 3 آؤٹ پر اننگز شروع کی۔ عدنان29 اور انورعلی9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد عاصم کمال اور رضوان احمد نے عمدگی سے کھیلتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لئے95 رنز کا اضافہ کیا۔ رضوان احمد بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی نمایاں رہے۔ انہوں نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے56 رنز بنائے۔ ان کی وکٹ پال ہیرس کے حصے میں آئی جنہوں نے جنید ضیا کو بھی صفر پر پویلین بھجوادیا۔ جب کھیل ختم ہوا سرفراز احمد 29 اورزوہیب خان 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے پال ہیرس75 رنز کے عوض3 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ مکھایا نتینی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ | اسی بارے میں جنوبی افریقہ کی خواتین سکوررز21 September, 2007 | کھیل انڈیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن24 September, 2007 | کھیل سیمی فائنل: انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا 20 September, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی26 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||