شعیب اخبارات کی شہ سرخیوں میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ذرائع ابلاغ نے فاسٹ بولر شعیب اختر پر پابندی کے فیصلے اور اس کے نتیجے میں سامنے آنے والے شدید ردعمل کی خبروں کو شہ سرخیوں میں جگہ دی ہے۔ روزنامہ جنگ کراچی نے صفحۂ اول پر یہ خبر شعیب اختر کی تصویر کے ساتھ شائع کی ہے جبکہ اندرونی صفحے اس کی سرخی ہے’شعیب اختر پر ایک بار پھر پابندی،5 سال کے لئے کرکٹ سے آؤٹ‘۔ جنگ نے آل راؤنڈر عبدالرزاق کا بیان بھی شائع کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے اور شعیب اختر کے بعد اب شاہد آفریدی اور محمد یوسف بورڈ کے نشانے پر ہیں۔ اخبار نے سابق کرکٹرز کا ردعمل بھی شائع کیا ہے جس میں شعیب اختر پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔ ’شعیب اخترکے کھیل پر پانچ سال کی پابندی، کی سرخی انگریزی اخبار دی نیوز کی ہے۔ اخبار نے ساتھ ہی شعیب اختر کا ردعمل بھی شائع کیا ہے جس میں انہوں نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اردو اخبار ایکسپریس نے اس خبر کو صفحہ اول پر جگہ دی ہے۔ اخبار کی سرخی ہے’ڈسپلن کی خلاف ورزی ، شعیب پر پانچ سال کی پابندی عائد‘۔ انگریزی اخبار ڈان کی صفحہ اول کی سرخی ہے۔ ’شعیب دوبارہ خبروں میں، پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اخبارات اور ٹی وی چینلز نے شعیب اختر پر پابندی کی خبر کو نمایاں جگہ دی ہے۔ | اسی بارے میں ’بورڈ نے شعیب کو ولن ہی سمجھا‘01 April, 2008 | کھیل ’پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع‘01 April, 2008 | کھیل ’فیصلے کا اختیار ڈسپلنری کمیٹی کو‘22 March, 2008 | کھیل کسی وضاحت کا پابند نہیں: شعیب13 February, 2008 | کھیل شعیب، کنیریا سے وضاحت طلب11 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||