پابندی کے خلاف شعیب کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بالر شعیب اختر کے وکلاء نے بورڈ کی طرف سے ان پر پانچ سال کی پابندی کے خلاف پاکستان کے کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ افسر شفقت نغمی کے روبرو اپیل دائر کر دی ہے۔ اپیل جمع کرانے کے لیے شعیب اختر کے وکلاء عظیم دانیال اور محمد علی لاشاری آئے لیکن خلاف توقع شعیب اختر ان کے ساتھ نہیں تھے۔ شعیب کے وکلاء کا کہنا تھا کہ شعیب اختر پر لگائی جانے والی پابندی غیر قانونی ہے۔ اپیل وصول کرنے کے بعد بورڈ کے چیف آپریٹنگ افسر نے کہا کہ انہیں اپیل مل چکی ہے اور اب وہ انہیں (شعیب کے وکلاء کو) بورڈ کی طرف سے پابندی کے فیصلے کی نقل فراہم کر رہے ہیں جس کے بعد وکلاء کے پاس سات دن ہوں گے جس کے دوران اگر وہ چاہیں تو اپیل میں رد و بدل کر سکتے یا کوئی دستاویز شامل یا واپس لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈسپلن کی مبینہ خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نےشعیب اختر کے پانچ سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ شعیب اختر کی موجودگی پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے نام، ہر ایک کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہی تھی۔ خود شعیب نے بورڈ کی پابندی کو بے جا قرار دیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ہی نہیں ہیں تو بورڈ ان پر پابندی کیسے لگا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ اس پابندی کے خلاف لوگوں نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ اس دوران شعیب کے بیانات کو بورڈ اور چئرمین بورڈ کے لیے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے ہر دو کے وکلاء نے دس دس کوڑ روپے ہرجانے کے لیے نوٹس دیے ہیں۔ |
اسی بارے میں شعیب اختر پر پانچ برس کی پابندی01 April, 2008 | کھیل شعیب اخبارات کی شہ سرخیوں میں02 April, 2008 | کھیل شعیب، کنیریا کی منگل کو پیشی 31 March, 2008 | کھیل شعیب،آصف باہر، بازید کی واپسی30 March, 2008 | کھیل ’فیصلے کا اختیار ڈسپلنری کمیٹی کو‘22 March, 2008 | کھیل کسی وضاحت کا پابند نہیں: شعیب13 February, 2008 | کھیل شعیب، کنیریا سے وضاحت طلب11 February, 2008 | کھیل کرکٹ نہیں چھوڑ رہا: شعیب اختر13 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||