BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 October, 2006, 15:34 GMT 20:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یونس کےا نکار سے یوسف کی تقرری تک

یونس خان نے کہا کہ ان کی پاکستان کی ٹیم کی کپتانی کرنے کی کبھی خواہش نہیں رہی۔
یونس خان کے کپتانی سے انکار کےاعلان کے بعد صحافی جمعرات کو تمام دن قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کی جانب سے کسی باضابطہ اعلان کا انتظار کرتے رہے لیکن پی سی بی نے کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے کئی گھنٹے لگا دیے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین شہر یار خان یونس خان کے ہمراہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے پریس کانفرنس کے لیے آئے۔

چئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایڈہاک کمیٹی سے مشورے کے بعد محمد یوسف کو کپتان اور عبدالرزاق کو نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یونس خان کے فیصلے پر افسوس ہوا ہے اور یہ اعلان یونس نے بورڈ کو پہلے مطلع کیے بغیر کیا۔

یونس خان نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ان کا پاکستان کی ٹیم کا چمپئنز ٹرافی میں قیادت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کے خیال میں انہوں نے یہ اعلان کرنے میں دیر کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑی کی حثیت سے ٹیم کو ہمیشہ دستیاب رہیں گے اور ٹیم کے لیے ویسی ہی کارکردگی دکھاتے رہیں گے جیسی کہ ہمیشہ دکھائی ہے۔

یونس خان نے صحافیوں کے بےحد اصرار کے باوجود یہ نہیں بتایا کہ آخرانہوں نے پہلے یہ اعلان کیوں کیا تھا کہ وہ ڈمی کپتان نہیں بننا چاہتے۔ انہوں نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا اور کہا کہ انہوں نے تمام وجوہات سے پی سی بی کے چئرمین کو آگاہ کر دیا ہے اور وہ اب خود میڈیا کو ہینڈل کریں۔

یونس خان نے کہا کہ ان کی پاکستان کی ٹیم کی کپتانی کرنے کی کبھی خواہش نہیں رہی۔

پی سی بی کے چئرمین نے بھی اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی اور کہا کہ یونس نے اپنی ذاتی وجوہات کے سبب کپتانی سے انکار کیا ہے۔ شہر یار خان نے کہا کہ یونس خان نے کبھی نظم و ضبط کی خلاف ورزی نہیں کی اور آج بھی انہوں نے صحافیوں کے سامنے پی سی بی کو اعتماد میں لیے بغیر کپتانی چھوڑنے کا جو اعلان کیا تھا اس پر معذرت کر لی ہے لہذا ان کے خلاف ابھی کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی۔

شہر یار خان نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت جبکہ چمپئنز ٹرافی میں چند دن باقی ہیں یونس خان کے اس اعلان سے ٹیم کو دھچکا پہنچا ہے لیکن انہوں نے یونس خان، محمد یوسف اور عبدالزاق کے ساتھ بات کی ہے جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیم اسی سپرٹ کا مظاہرہ کرے گی جو اس واقعہ سے پہلے تھی۔

شہریار خان نے مزید کہا کہ ہار جیت سے قطع نظر ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد