انضمام کا متبادل فیصل اقبال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں سات اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی دستے میں انضمام الحق کی جگہ فیصل اقبال کو شامل کر لیا گیا ہے۔ سابق کرکٹ کپتان میانداد کے چوبیس سالہ بھانجے نے پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے ساتھ تین سال سے نہیں کھیلا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کے چار ایک روزہ میچوں میں شرکت کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان پر یہ پابندی آئی سی سی کی طرف سے کرکٹ کے کھیل کو بدنام کرنے کے الزامات پر ہونے والی سماعت کے بعد لگائی گئی تھی۔انہیں بال ٹیمپرنگ کے الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔ فیصل اقبال کے پاکستان کے دستے میں شمولیت کے بعد یہ امکانات مفقود ہو گئے ہیں کہ اگر پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا تو انضمام کو ٹیم کی کپتانی کو موقع مل جائے گا۔ پاکستان ٹیم کے کوچ باب ولمر اب کھلاڑیوں کی توجہ اس ٹورنامنٹ پر مرکوز کرانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے آج تک کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ باب ولمر نے کہا ہے کہ انضمام الحق پر پابندی پاکستان ٹیم کے لیئے ایک بڑا دھچکہ ہے اور کیونکہ ایک اچھے کپتان کے ساتھ ساتھ وہ بہت تجربہ کار بلے باز بھی ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ سترہ اکتوبر کو کھیلے گا۔ پاکستان کی میچ اس ٹیم سے ہوگا جو کوابتدائی کوالیفائنگ راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرے گی۔ آئی سی سی کے میڈیا مینیجر کا کہنا ہے کہ فیصل اقبال کی پاکستانی دستے میں شمولیت پر آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی بدھ یا جمعرات کو فیصلہ کرئے گی۔ | اسی بارے میں کرکٹ ماہرین نے پانسہ پلٹ دیا 29 September, 2006 | کھیل یونس خان کپتان بن گئے29 September, 2006 | کھیل پاکستان تنازع: امپائروں کو تنبیہ30 September, 2006 | کھیل انضمام کی سزا، جواب طلب سوالات01 October, 2006 | کھیل ’مالی نقصان پورا نہیں کرینگے‘01 October, 2006 | کھیل ’نشریاتی حقوق کے لیئے بولی دیں گے‘02 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||