’ہماری ٹیم باصلاحیت ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اشرفل نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کپتان محمد اشرفل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور انہیں آسان نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔ محمد اشرفل نے کہا کہ ان کی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کرکٹرز شامل ہیں اور اگر وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلتے رہے تو بنگلہ دیشی ٹیم سال دوسال میں ایک اچھی ٹیم بن کر سامنے آئے گی۔ محمد اشرفل نے جنہیں پاکستان کے دورے پر آنے سے قبل اپنے کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک تماشائی سے جھگڑا کرنے پر جرمانے کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے کہا کہ شعیب اختر کا پاکستانی ٹیم میں ہونا یا نہ ہونا ان کا مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف آخری دو تین سیریز میں بھی وہ نہیں تھے اس وقت جو دوسرے کھلاڑی کھیل رہے ہیں وہ بھی اچھے ہیں۔ محمد اشرفل نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ اگر ان کی ٹیم پاکستان کو ہراتی ہے تو یہ اپ سیٹ ہوگا کیونکہ یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ اگر بنگلہ دیشی ٹیم اچھا کھیلے تو کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے آسٹریلوی کوچ جمی سڈنز نے کہا کہ انہیں اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اگر وہ گیم پلان کے مطابق کھیلے تو مطلوبہ نتائج دے سکتے ہیں۔ سڈنز آسٹریلیا کی طرف سے واحد ون ڈے انٹرنیشنل1988ء میں پاکستان کے خلاف کھیل چکے ہیں اور اکتوبر2007 سے بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تاثر غلط ثابت کرنے کی کوشش کریں گے کہ ان کی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں وہ یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز آٹھ اپریل کولاہور،گیارہ اپریل کو فیصل آباد، تیرہ اپریل کولاہور، سولہ اپریل کوملتان اور انیس اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیس اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی سرزمین پر کھیلا جانے والا یہ پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔ پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی بنگلہ دیشی ٹیم میں محمد اشرفل ( کپتان) مشرفی مرتضی۔ تمیم اقبال۔ جنید صدیقی۔ آفتاب احمد۔ ناظم الدین۔ شہریار نفیس۔ شکیب الحسن۔ رقیب الحسن۔ دھمن گھوش۔ عبدالرزاق۔ شہادت حسین۔ محمود اللہ۔ فہد رضا اور سید رسل شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پہلے دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے لئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کردیا ہے جو شعیب ملک( کپتان) یونس خان۔ محمد یوسف۔ شاہد آفریدی۔ مصباح الحق۔ بازید خان۔ فواد عالم۔ راؤ افتخار۔ کامران اکمل۔ ناصر جمشید۔ سرفراز احمد۔ سلمان بٹ۔ سہیل تنویر۔ سہیل خان۔ عمرگل اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔ | اسی بارے میں بنگلہ دیش کے خلاف جیت20 September, 2007 | کھیل آسٹریلیا کی جگہ اب بنگلہ دیش11 March, 2008 | کھیل بنگلہ دیش سیریز کا شیڈول جاری24 March, 2008 | کھیل شعیب،آصف باہر، بازید کی واپسی30 March, 2008 | کھیل بنگلہ دیش کو 192 رنز کا ہدف17 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||