BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 April, 2008, 10:31 GMT 15:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش آٹھ وکٹوں پر 225

بنگلہ دیش پہلا ایک روزہ میچ ہار گیا تھا
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں
بنگلہ دیش کی انگز کے دوران بارش کے سبب میچ روک دیا گیا۔

جب بارش کے سبب کھیل رکا تو بنگلہ دیش کی ٹیم انچاسویں اوور میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 225 رنزپر کھیل رہی تھی محمود اللہ تریپن رنز پر اور عبدالرزاق ایک سکور پر کھیل رہے تھے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور
بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 17 کے سکور پر گری جب اوپنر شہر یار نفیس چار رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آفتاب احمد کو عمر گل نے ایل بی ڈبلیو کیا انہوں نے صرف ایک سکور کیا۔ بنگلہ دیش کے کپتان محمد اشرفل نے اپنی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بائیس رنز بنا سکے انہیں راؤ افتخار نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

شقیب الحسن شاہد آفریدی کا نشانہ بنے۔انہوں نے صرف پانچ رنز بنائے۔جب بنگلہ دیش کا سکور 104 ہوا تو اوپنر تامیم اقبال جو ساٹھ رنز پر کھیل رہے آؤٹ ہو گئے ان کا کیچ پر لونگ آف پر کھڑے عمر گل نے شاہد آفریدی کی گیند پر لیا اور یوں بنگلہ دیش کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔

آل راؤنڈر فرہاد رضا نے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی اور ایک چھکے اور دو چوکوں سے چھبیس رنز بنائے مگر شاہد آفریدی نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

اس کے بعد محمود اللہ اور دھیمان گھوش نے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پجھتر رنز کی ایک اچھی شراکت داری کی اور بنگلہ دیش کا سکور 216 تک پہنچا دیا لیکن راؤ افتخار کی گیند پر لونگ آن پر کھڑے فیلڈر ناصر جمشید نے دھیمان گھوش کا کیچ لے لیا اور یوں یہ شراکت داری ختم ہوئی۔مشرفی مرتضی کھیلنے آئے لیکن انہیں صرف ایک رن پر سہیل تنویر نے بولڈ کر دیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے دس اووروں میں تینتیس رنزدے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے ایک روزہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور آل راؤنڈر رقیب الحسن کی جگہ لیفٹ آرم فاسٹ بالر سید رسل کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان کی ٹیم وہی ہے جو لاہور میں کھیلی تھی۔
پاکستان کی ٹیم: ناصر جمشید، سلمان بٹ، یونس خان، محمد یوسف، شعیب ملک، مصباح الحق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، سہیل تنویر، عمر گل، راؤ افتخار

بنگلہ دیش ٹیم: محمد اشرفل، مشرفے مرتضی، فرہاد رضا، تامیم اقبال خان، شہریار نفیس، خان عبدالرزاق، دھمان گھوش، شقیب الحسان، سید رسل، آفتاب احمد حسین، محمد محمود اللہ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد