پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کے انٹرویو کیے ہیں۔ انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے تصدیق کی کہ اس کے اینٹی کرپشن یونٹ اور سکیورٹی یونٹ نےگزشتہ ہفتے لاہور میں پاکستان کے لیگ سپنر دانش کنیریا ، مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان اور فاسٹ بولر عمر گل سے پوچھ گچھ کی۔ آئی سی سی نے واضح کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کا مقصد کچھ مخصوص معلومات کا حصول تھا جو کھلاڑیوں نےفراہم کر دی ہیں۔ آئی سی سی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا انٹرویو آئی سی سی کے کسی ضابطہ کی خلاف ورزی کے سلسلے میں نہیں کیا گیا۔ آئی سی سی کے بیان میں پاکستانی فاسٹ بولر شیعب اختر سے پوچھ گچھ کا ذکر نہیں کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نےخبر دی ہے کہ آئی سی سی نے جوئے کی تحقیق شیعب اختر کے اس بیان کے بعد شروع کی تھی جس میں انہوں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ملک کی خاطر کروڑوں روپے کے جوئے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔پاکستان کھلاڑیوں کا انٹریو آئی سی سی کے تفتیش کار ایلن پیکاک نے کیا تھا۔ شعیب اختر نے کہا تھا کہ دورہ انڈیا کے دوارن اسے رشوت کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔شیعب اختر نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں رشوت کی پیشکش کب کی گئی۔ شیعب اختر نے 1999 اور 2007 میں انڈیا کا دورہ کیا تھا۔ | اسی بارے میں آئی سی سی: شعیب سے تحقیقات08 April, 2008 | کھیل بھارت میں جوئے بازوں کی موج19 March, 2004 | کھیل ہارے بھی تو بازی مات نہیں14 March, 2004 | کھیل انڈیا سٹے بازوں کا فیورٹ08 March, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||