بنگلہ دیش ہار کےقریب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری پہلے ڈےاینڈ نائٹ ون ڈے میچ میں بجلی بند ہونے کے سبب اڑتالیس منٹ میچ رکا رہا جس کے سبب اووروں کی تعداد کم کرنی پڑی اور بنگلہ دیش کو 39 اووروں میں دو سو بیاسی رن کا ہدف میچ جیتنے کے لیے ملا ہے۔ پاکستان نے ابتدائی طور پر بنگلہ دیش کو مقررہ پچاس اووروں میں 323 رن کا ہدف دیا تھا۔ قذافی سٹیڈیم میں بجلی پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر اٹھارہ منت پر گئی جس سے میچ رک گیا میچ آدھے گھنٹے کے بعد جنریٹر پر جلنے والی فلڈ لائٹس میں شروع ہوا لیکن روشنی کم ہونے کے سبب دوبارہ روکنا پڑا اور یوں مجموعی طور پر میچ 48 منٹ رکا رہا۔ اس وقت میچ رکا بنگلا دیش کی ٹیم تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 53 کے سکور پر کھیل رہی تھی۔ پاکستان کی اننگز کی خاص بات محمد یوسف کی شاندار سنچری تھی۔ وہ گیارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو آٹھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے اس ڈے نائٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس کا آغاز اچھا نہ تھا اور پاکستان کے تین ابتدائی کھلاڑی ستر کے مجموعی سکور پر پویلین واپس جا چکے تھے۔ تاہم اس موقع پر کپتان شعیب ملک اور محمد یوسف نے ٹیم کو سنبھالا اور ان دونوں بلے بازوں کے درمیان ایک سو پینتالیس رن کی شراکت ہوئی۔ شعیب ملک نے بھی نصف سنچری سکور کی اور وہ پچاسی رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شعیب کے آؤٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کھیلنے آئے اور انہوں نے بتیس گیندوں پر اڑتیس رن کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضٰی اور فرہاد رضا نے دو، دو جبکہ ثاقب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ٹیم: ناصر جمشید، سلمان بٹ، یونس خان، محمد یوسف، شعیب ملک، مصباح الحق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، سہیل تنویر، عمر گل اور راؤ افتخار بنگلہ دیش ٹیم: محمد اشرفل، مشرفی مرتضی، مرہاد رضا، تمیم اقبال خان، شہریار نفیس، خان عبدالرزاق، دھمان گھوش، ثاقب الحسن، آفتاب احمد حسین، محمد محمود اللہ، محمد رقیب ال۔ | اسی بارے میں پاک بنگلہ دیش سیریز کا آغاز07 April, 2008 | کھیل ’ہماری ٹیم باصلاحیت ہے‘06 April, 2008 | کھیل شعیب،آصف باہر، بازید کی واپسی30 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||