BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 April, 2008, 11:24 GMT 16:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان نے ون ڈے سیریز جیت لی

سلمان بٹ(فائل فوٹو)
سلمان بٹ ایک سو بتیس رن بنا کر لگاتار دوسری بار مین آف دی میچ بنے
سلمان بٹ اور کامران اکمل کی شاندار سنچریوں اور شاہد آفریدی کی عمدہ بالنگ کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے تیئیس رن سے فتح حاصل کر لی ہے۔

اس فتح کے بعد پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے309 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 285 بنا سکی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے آل راؤنڈر شکیب الحسن پچھہتر اور اوپنر تمیم اقبال تریسٹھ رن بنا کر نمایاں رہے۔ گزشتہ دو میچوں کی نسبت اس میچ میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی مواقع پر ایسا بھی لگا کہ بنگلہ دیش یہ میچ جیت سکتا ہے تاہم پاکستانی بالروں نے صحیح مواقع پر وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی نے دو اور راؤ افتخار،سہیل تنویر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو بنگلہ دیشی کھلاڑی فواد عالم کی شاندار فیلڈنگ کا نشانہ بنے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز سلمان بٹ کے ساتھ وکٹ کیپر کامران اکمل نے کیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتےہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو اکاون رنز بنائے۔

سلمان کی کیرئر بیسٹ اننگز
 سلمان بٹ نے اپنے کیریئر کا سب سے زیادہ سکور کیا۔ وہ پندرہ چوکوں کی مدد سے ایک سو بتیس رنز بنا کر وکٹ کیپر گھوش کے ہاتھوں مشرفی مرتضی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔اس سے پہلے سلمان بٹ نے بھارت کے خلاف 2007 میں کانپور میں ایک سو انتیس رنز بنائے تھے۔

کامران اکمل سولہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سو رنز بنا کر محمود اللہ کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ سلمان بٹ نے اپنے کیریئر کا سب سے زیادہ سکور کیا۔ وہ پندرہ چوکوں کی مدد سے ایک سو بتیس رنز بنا کر وکٹ کیپر گھوش کے ہاتھوں مشرفی مرتضی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔اس سے پہلے سلمان بٹ نے بھارت کے خلاف 2007 میں کانپور میں ایک سو انتیس رنز بنائے تھے۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ دیگر پاکستانی انفرادی طور پر بڑا سکور بنانے میں ناکام رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مشرفی مرتضی نے دو، دو جبکہ فرہاد رضا، شہادت حسین اور محمود اللہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی اننگز میں آٹھ فاضل رنز شامل تھے۔

پاکستان نے آج اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں اور یونس خان، ناصر جمشید اور عمر گل کی جگہ بازید خان، فواد عالم اور سہیل خان کو کھلایا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی اور فاسٹ بالر سید رسل کی جگہ فاسٹ بالر شہادت حسین کو ٹیم میں جگہ دی گئی۔

پاکستان ٹیم:
سلمان بٹ، بازید خان، محمد یوسف،شعیب ملک، مصباح الحق، شاہد آفریدی، کامران اکمل فواد عالم،سہیل تنویر، سہیل خان اورراؤ افتخار۔

بنگلادیش ٹیم:
محمد اشرفل، مشرفے مرتضی، مرہاد رضا، تامیم اقبال خان، شہریار نفیس، خان عبدالرزاق، دھمان گھوش، شکیب الحسان، شہادت حسین، آفتاب احمد حسین اور محمد محمود اللہ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد