’چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر خوشی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر رے مالی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو قذافی سٹیڈیم کے دورے کے بعد کہی۔ آئی سی سی کا دس رکنی وفد رے مالی کی سربراہی میں پاکستان آیا ہے۔ اس وفد نے ستمبر میں پاکستان میں ہونے والے چمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منگل کو قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ سٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد آئی سی سی کے صدر رے مالی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ روانگی سے پہلے رے مالی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ کا بہت شوق رکھتے ہیں اور انہیں کرکٹ سے محبت ہے لیکن کچھ عرصے سے وہ پاکستان میں کسی بڑے ٹورنامنٹ کو دیکھنے سے محروم ہیں اور چمپیئنز ٹرافی کے انعقاد سے یہ کمی دور ہو گی۔ آئی سی سی کے وفد نے قذافی سٹیڈیم میں گراؤنڈ کی سطح اور وکٹ کا جائزہ لیا اور بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ارباب اختیار کے ساتھ براڈ کاسٹنگ، میڈیا سہولیات، مارکیٹنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس وفد کے ساتھ آئے آئی سی سی کے کمیونیکیشن آفیسر سمیع الحسن برنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک روٹین کا دورہ ہے جس کا مقصد چمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس انتیس جون سے تین جولائی تک دبئی میں ہو رہا ہے اور اگر کسی ملک کو پاکستان میں سکیورٹی کے خدشات ہیں تو وہ اس اجلاس میں اپنا موقف دے سکتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کل لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں چمپیئنز ٹرافی دو ہزار آٹھ کی تعارفی تقریب بھی منعقد کر رہی ہے۔ اس تقریب سے پہلے آئی سی سی کے ایکٹنگ چیف اگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی اور پاکستان کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ آئی سی سی کا یہ وفد جمعرات کو راولپنڈی سٹیڈیم کا اور جمعہ کو کراچی سٹیڈیم کا جائزہ لے گا۔ | اسی بارے میں آئی سی سی ٹیم کراچی کے دورے پر19 May, 2008 | کھیل انتظامات سے مطمئن ہیں:آئی سی سی25 April, 2008 | کھیل پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ10 April, 2008 | کھیل چیمپئز ٹرافی کے حوالےسےبات چیت21 March, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان22 March, 2008 | کھیل ’ہیئر پاکستانی میچوں میں نہیں‘20 March, 2008 | کھیل ڈیرل ہیئر بحال اورانضمام حیران19 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||