چیمپئز ٹرافی کے حوالےسےبات چیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چار رکنی وفد اس سال ستمبر میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آیا ہوا ہے۔ جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے وفد کو ’پریزنٹیشن‘ دی ہے جبکہ وفد اپنے دورے میں کراچی اور راولپنڈی بھی جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ وفد گزشتہ سال نومبر میں بھی پاکستان آیا تھا لیکن حالات خراب ہونے پر اسے واپس جانا پڑا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ کن شہروں میں ہونگے لیکن آئی سی سی کے وفد کے دورے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی ان میچز کی میزبانی کریں گے۔ آئی سی سی کے میڈیا منیجر سمیع الحسن نے بی بی سی کو بتایا کہ آئی سی سی اپنے ہر ایونٹ سے پہلے اس کے میزبان ملک میں اپنے وفد کو بھیج کر انتظامات کا جائزہ لیتی ہے اور یہ دورے معمول کا حصہ ہوتے ہیں۔ سکیورٹی کے بارے میں سوال پر سمیع الحسن کا کہنا تھا کہ’پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی پر بھی بات ہوئی لیکن یہ معاملہ سرِفہرست نہیں تھا۔ زیادہ تر بات بجٹ، سپانسرشپ،گراؤنڈ اور میڈیا سہولتوں، لاجسٹک اور میچز کے شیڈول بشمول وارم اپ میچز کے بارے میں ہوئی ہے‘۔ آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق وفد کا یہ حتمی دورہ نہیں ہے توقع ہے کہ اپریل کے اواخر یا مئی کے شروع میں آئی سی سی کا وفد صورتحال کا حتمی جائزہ لینے پاکستان آئے گا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دی جانے والی پریزنٹیشن پر اطمینان ظاہر کیا۔ آئی سی سی نے اگرچہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو دے رکھی ہے لیکن ساتھ ہی اس نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی نہ کرسکا تو اس صورت میں سری لنکا اس کا میزبان ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین ہے کہ چیمپئنز ٹرافی طے شدہ پروگرام کے مطابق پاکستان ہی میں منعقد ہوگی۔ پاکستان میں سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر آسٹریلوی ٹیم نے اس ماہ پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا ہے البتہ ایشین کرکٹ کونسل نے جون جولائی میں ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے پاکستان کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ | اسی بارے میں چیمپئنز ٹرافی کے گروپس کا اعلان13 March, 2008 | کھیل ایشیا کپ پاکستان میں 20 March, 2008 | کھیل ’ڈیرل ہیئر پاکستانی میچوں میں نہیں‘20 March, 2008 | کھیل آسٹریلیا کی جگہ اب بنگلہ دیش11 March, 2008 | کھیل آسٹریلوی ٹیم کا دورۂ پاکستان ملتوی11 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||