BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 March, 2008, 12:29 GMT 17:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیمپئنز ٹرافی کے گروپس کا اعلان

آسٹریلین ٹیم
عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے مارچ کے لیے مقررہ دورۂ پاکستان کو سیکورٹی کی وجہ سے غیرمیعنہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے اس سال ستمبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپس کو حتمی شکل دے دی ہے۔

عالمی چیمپئن اور گزشتہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کو گروپ اے میں میزبان پاکستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

گروپ بی جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ پرمشتمل ہے۔

آئی سی سی نے ٹیموں کی گروپنگ اپنی بارہ مارچ تک کی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر کی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ کے تحت تمام ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں راؤنڈ رابن لیگ کے میچز کھیلیں گی اور ہرگروپ سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی نے 2005ء میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ 2008ء سے چیمپئنز ٹرافی میں آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کی آٹھ بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لہذا بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں جو اس وقت رینکنگ میں بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی موجودہ ون ڈے رینکنگ میں ٹیموں کی ترتیب کچھ اس طرح ہے۔
1- آسٹریلیا، 2- جنوبی افریقہ، 3- نیوزی لینڈ، 4- بھارت، 5- پاکستان، 6- سری لنکا، 7- انگلینڈ، 8- ویسٹ انڈیز۔

آئی سی سی ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول اور سینٹرز کا اعلان بعد میں کرے گی۔

گلابی گیندسفید کے بعد گلابی
کرکٹ: سفید کی بجائے گلابی گیند کا تجربہ
شبیر احمدشبیر کلیئرہوگئے
شبیراحمدکو انٹرنیشل کرکٹ کھیلنے کی اجازت
بلے پر آئے تو۔۔
شاہد آفریدی کا انٹرویو
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد