BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 March, 2008, 07:25 GMT 12:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرل ہیئر بحال اورانضمام حیران

ڈیریل ہیئر
ڈیرل ہیئر آسٹرلیا کے متنازعہ امپائر ہیں جنہیں انٹرنیشنل امپائرنگ سے ہٹا دیا گیا تھا
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے متنازعہ آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر کو ایک بار پھر ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور پاکستان کرکٹ بورڈ کےسابق چیئرمین شہریارخان نے اس فیصلے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کے ایگزیکٹیو بورڈ کے دو روزہ اجلاس میں جو منگل کو دبئی میں ختم ہوا ڈیرل ہیئر کو دوبارہ ایلیٹ پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈیرل ہیئر کا آئی سی سی سے معاہدہ اسی ماہ ختم ہونے والا ہے۔

ڈیرل ہیئر نے اگست 2006 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اوول ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا جو ثابت نہیں ہوسکا۔ آئی سی سی نے چیف میچ ریفری رنجن مدوگلے کے ذریعے اس واقعے کی تحقیقات کی تھی جنہوں نے پاکستانی کپتان انضمام الحق کو کھیل کی ساکھ متاثر کرنے پر چار ون ڈے میچز کی پابندی سنائی تھی۔

تاہم آئی سی سی نے ڈیرل ہیئر کو امپائرز کے ایلیٹ پینل سے باہر کر دیا تھا اور انہیں صرف ایسوسی ایٹ ممالک کے میچز سپروائز کرنے کی اجازت تھی۔

ڈیرل ہیئر کے بارے میں آئی سی سی نے یہ کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کے لئے موزوں نہیں ہیں لیکن اب انہیں اچانک دوبارہ ایلیٹ پینل میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں کسی بھی فیصلے کے لئے ٹیسٹ رکنیت کے حامل سات ممالک کے ووٹ ضروری ہوتے ہیں، ایسالگتا ہے کہ ڈیرل ہیئر کے معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے ہی حلیفوں کی حمایت حاصل نہیں ہوسکی اور فیصلہ ڈیرل ہیئر کے حق میں ہوگیا۔

آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں کسی بھی فیصلے کے لئے ٹیسٹ رکنیت کے حامل سات ممالک کے ووٹ ضروری ہوتے ہیں۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ڈیرل ہیئر کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے ہی حلیفوں کی حمایت حاصل نہ ہوسکی اور فیصلہ ڈیرل ہیئر کے حق میں ہوگیا۔

اوول ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے ڈیرل ہیئر کو دوبارہ ایلیٹ پینل میں شامل کئے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انضمام الحق نے پنچکولا سے جہاں وہ اس وقت آئی سی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اسے ایک غیرمنصفانہ فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ ڈیرل ہیئر کی کرکٹ سے دیانتداری تو ان کے اس بیان سے ظاہر ہوگئی تھی کہ انہوں نے پانچ لاکھ ڈالرز کے عوض امپائرنگ چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

انضمام الحق نے کہا کہ ہیئر کے بارے میں فیصلہ تو آئی سی سی کی جیوری نے دیا اب اسے تبدیل کرنے کا مطلب یہ ہےکہ اس جیوری کی بھی کوئی وقعت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ فیصلہ کرکے میلکم اسپیڈ نے آسٹریلوی ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ اوول ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کا الزام ثابت نہ ہونے پر اس میچ کا نتیجہ تبدیل کرانے کی ضرورت تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ایسا نہ کرسکا اور اب ہیئر کی بحالی پر بھی اگر پاکستان کرکٹ بورڈ خاموش رہتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ ایک کمزور اور خاموش تماشائی کرکٹ بورڈ ہے، اس کے برعکس بھارتی بورڈ نے اپنے کھلاڑی ہربھجن سنگھ کے معاملے میں سخت موقف اختیار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریارخان نے بھی ڈیرل ہیئر کو بحال کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب تک اس معاملے میں خاموش تھے لیکن اب اس بارے میں حقائق سامنے لائیں گے۔

شہریار خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین ہی بتاسکتے ہیں کہ انہوں نے آئی سی سی کے اجلاس میں ہیئر کے بارے میں کیا موقف اختیار کیا لیکن ان کے لئے یہ فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے جس پر انہیں یقین نہیں آ رہا۔

آصف اقبالسب سے بڑی غلطی
ڈیرل کا تقرر سب سے بڑی غلطی: آصف اقبال
بال ٹیمپرنگ انکوئری
ماہرین کی گواہی نے پانسہ پلٹ دیا
آمنا سامنا نہیں ہو گا
مرلی پر معترض ہیئر امپائرنگ نہیں کریں گے
ڈیرل ہئر کی پیشکش
31 اگست تک 5 لاکھ ڈالر: ہیئر کی شرائط
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد