چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی نے اس سال گیارہ سے اٹھائیس ستمبر تک پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی جبکہ فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کل پندرہ میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ کراچی اور راولپنڈی ایک ایک سیمی فائنل کی بھی میزبانی کریں گے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی نے اگرچہ پاکستان کو اس ایونٹ کی میزبانی دے دی ہے تاہم اگر کسی وجہ سے یہ ایونٹ پاکستان میں منعقد نہ ہوسکا تو اسے سری لنکا منتقل کر دیا جائے گا۔ آئی سی سی ایونٹ کی گروپنگ پہلے ہی کرچکی ہے جس کے مطابق پاکستان، ویسٹ انڈیز، بھارت اور آسٹریلیا گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ گروپ بی جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ پر مشتمل ہے۔ شیڈول کے مطابق گیارہ ستمبر کو لاہور میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ ہوگا۔ بارہ ستمبر کو کراچی میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ تیرہ ستمبر کو لاہور بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کی میزبانی کرے گا جبکہ چودہ ستمبر کو کراچی میں سری لنکا اور انگلینڈ کا میچ ہوگا۔ پندرہ ستمبر کو جنوبی افریقہ کی ٹیم راولپنڈی میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گی۔سولہ ستمبر کو کراچی میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔سترہ اکیس ستمبر کو دو میچز ہونگے۔ کراچی میں آسٹریلوی ٹیم ویسٹ انڈیز سے کھیلے گی اور راولپنڈی میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہونگے۔ پہلا سیمی فائنل چوبیس ستمبر کو کراچی میں اور دوسرا سیمی فائنل راولپنڈی میں پچیس ستمبر کو ہوگا جبکہ فائنل اٹھائیس ستمبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اب تک پانچ مرتبہ کھیلا جا چکا ہے۔1998ء میں جنوبی افریقہ نے یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا، 2000ءمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح رہی تھی۔ 2002ء میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ فاتح قرار دیا گیا تھا۔2004ء میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی اور 2006 ءمیں یہ ایونٹ آسٹریلیا کے نام رہا۔ |
اسی بارے میں آسٹریلیا کی جگہ اب بنگلہ دیش11 March, 2008 | کھیل آسٹریلوی فیصلہ مایوس کن11 March, 2008 | کھیل ہربھجن سنگھ ایک بار پھر زیر عتاب03 March, 2008 | کھیل ردعمل فطری لیکن طریقہ غلط: مانی08 January, 2008 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||