BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 June, 2008, 20:14 GMT 01:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا دوہرا معیار ہے‘

وسیم
وسیم اس وقت ایشیا کپ کے دوران کمنٹری کر رہے ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم چیمپئنز ٹرافی میں عدم شرکت کے بارے میں آسٹریلوی کرکٹرز کے بیانات کو دوہرے معیار سے تعبیر کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ اگر آسٹریلوی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں آتی تو آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد کر دے۔

وسیم اکرم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے اس سال کے اوائل میں پاکستان آنے سے انکار کیا تھا تو اس وقت ملک میں حالات یقیناً اچھے نہیں تھے لیکن اب یہاں کچھ بھی نہیں ہورہا ہے تو آسٹریلوی کرکٹرز اپنے ملک ہی میں بیٹھے پاکستان نہ جانے کی باتیں کر رہے ہیں درحقیقت وہ دوسروں کو بھی ایسا کرنے کے لیے ورغلا رہے ہیں۔

وسیم اکرم نے جو ایشیا کپ کے میچوں کی کمنٹری ٹیم میں شامل ہیں کہا کہ آئی پی ایل کے دوران جے پور میں دھماکے ہوئے تو آسٹریلیا کے چاروں کرکٹرز وہیں تھے لیکن کوئی بھی سکیورٹی کو جواز بنا کر وطن نہیں بھاگا۔

وسیم اکرم نے آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے کرتا دھرتا ٹم مے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ حقائق کو جانے بغیر پاکستان کے خلاف بیان داغ دیتے ہیں کیونکہ انہیں خبروں میں رہنے کا بہت شوق ہے۔ انہیں وہ یہی مشورہ دیں گے کہ پہلے حقیقت معلوم کریں پھر کوئی بات کریں۔

 آئی پی ایل کے دوران جے پور میں دھماکے ہوئے تو آسٹریلیا کے چاروں کرکٹرز وہیں تھے لیکن کوئی بھی سکیورٹی کو جواز بنا کر وطن نہیں بھاگا۔
وسیم اکرم

وسیم اکرم نے کہا کہ آئی سی سی نے غیر جانبدار ذرائع سے پاکستان میں سکیورٹی کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں جب حکومت پاکستان اور آئی سی سی سکیورٹی کی یقین دہانی کرارہے ہیں تو پھر آسٹریلوی کرکٹرز کو ان کی بات پر یقین کیوں نہیں آتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں حالات اچھے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کو یہاں سے منتقل کرنے یا اس سے کسی ٹیم کے لیے خود کو دور رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بھارت اور سری لنکا کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد